قومی خبریں

شدید گرمی کا قہر: لو لگنے سے ٹرین میں 4 مسافروں کی موت

ریلوے کے مطابق دوران سفر ایس-8 اور 9 ڈبے میں سفر کر رہے پچایا، بال کرشن، دھن لکشمی کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک شخص کی موت علاج کے دوران اسپتال میں ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھانسی/گوالیار: ملک کے مختلف حصوں میں لو اور گرمی کا قہر جاری ہے۔ پیر کے روز نئی دہلی-ترویندرم کیرالہ ایکسپریس سے آگرہ سے کوئمبٹور جا رہے چار مسافروں کی گرمی سے موت ہو گئی۔

Published: undefined

جھانسی ریلوے زون کے رابطہ عامہ کے افسر منوج کمار سنگھ نے منگل کے روز بتایا کہ پیر کی شب سات بجے گاڑی نمبر 12626 کیرالہ ایکسپریس اسٹیشن پر پہنچی۔ اس ریل کے بوگی نمبر ایس-8 کی برتھ 59 کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جب ڈاکٹروں کی ٹیم وہاں پہنچی تو معلوم ہوا کہ ایس-8 کے علاوہ ایس-9 کے کئی مسافر بیمار اور بے ہوش ہیں۔

Published: undefined

ریلوے کے مطابق دونوں ہی بوگیوں میں چار مسافر بے ہوشی کی حالت میں ملے ان میں سے تین مسافروں کی موت ہو چکی تھی اور ایک کی حالت سنجیدہ تھی۔ حالانکہ اس کی بھی دوران علاج اسپتال میں موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مسافروں کا ایک گروپ ورانسی اور آگرہ کی سیر کرنے کے بعد کوئمبٹور واپس لوٹ رہا تھا، یہ لوگ اسی گروپ میں شامل تھے۔

Published: undefined

لو اور شدید گرمی کی وجہ سے گاڑی کے آگرہ سے نکلنے کے بعد ان مسافروں کو پریشانی محسوس ہوئی اور طبیت بگڑنے لگی، گوالیار میں پریشانی ناقبال برداشت ہونے لگی اور جھانسی پہنچنے تک وہ بے ہوش ہو گئے۔

Published: undefined

ریلوے کے مطابق ایس-8 ڈبے میں سفر کر رہے پچایا (80) اور بال کرشن (67)، اور ایس-9 میں سفر کر رہی دھن لکشمی (74) اور دیگر ایک شخص کی موت ہو گئی۔ تین مسافروں نے سفر کے دوران ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک کی موت علاج کے دوران اسپتال میں واقع ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined