قومی خبریں

وہاٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر18 جنوری کو سماعت

عدالت سے وہاٹس ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دہلی ہائی کورٹ کی سنگل بنچ کے جج نے فیس بک کے زیر ملکیت ’انسٹنٹ میسجنگ سروس‘ یعنی وہاٹس ایپ کی نئی رازداری پالیسی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا۔ اس کیس کی اگلی سماعت اب 18 جنوری کو ہوگی۔

Published: undefined

جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ کی سنگل بنچ نے ایڈووکیٹ چیتنیہ روہیلہ کے ذریعہ اپنے وکیل منوہر لال کے توسط سے دائر درخواست پر 18 جنوری کو ایک اور بنچ کے سامنے سماعت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بنچ نے کہا ’’ "اس معاملہ کو مفاد عامہ کی قانونی چارہ جوئی سمجھا جانا چاہئے"‘‘۔

Published: undefined

مسٹر روہیلہ نے اپنی درخواست میں وہاٹس ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی کو نہ صرف کروڑوں افراد کے رازداری کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ قومی سلامتی کے لئے بھی پر خطر ہونے کا دعوی کیا ہے۔درخواست میں وہاٹس ایپ کی نئی رازداری کی پالیسی پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

درخواست میں عدالت کو وہاٹس ایپ کے ذریعہ رازداری کی پالیسی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرتے وقت لوگوں کے زبانی اور ذاتی حقوق کا تحفظ کرنے اور اسے کسی بھی طرح سے نظرانداز نہ کرنے کا حکم دینے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined