قومی خبریں

سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے 18 نومبر کو پچھلی سماعت کے دوران پرم بیر سنگھ کو گرفتاری سے راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس
سپریم کورٹ / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: سپریم کورٹ غیرقانونی وصولی کے الزامات سے گھرے اور کئی مہینوں سے فرار ممبئی پولیس کے معطل سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی عرضی پر آج سماعت کرے گی۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے 18 نومبر کو پچھلی سماعت کے دوران پرم بیر سنگھ کو گرفتاری سے راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل 16 ستمبر کو بامبے ہائی کورٹ نے 1988 بیچ کے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ بدھ کو ممبئی کی ایک عدالت کی جانب سے سابق پولیس کمشنر کو مفرور قرار دینے کے بعد ان کی جانب سے پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔

Published: undefined

اس وقت کے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر غیرقانونی طورسے 100 کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا الزام لگانے کے بعد مسلسل تنازعات اورایک ہوٹل تاجر سے غیرقانونی وصولی کے سنگین الزامات میں گھرے آئی پی ایس سنگھ کئی مہینوں سے لاپتہ ہیں۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک ریستوران اور بار کے مالک سے کروڑوں روپے کی غیر قانونی طور پر مانگ کرنے کے الزامات کی بنیاد پرسابق پولیس کمشنر اور دیگر کے خلاف 20 اگست کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس معاملے میں معطل ممبئی پولیس کے انسپکٹر سچن واجے کے علاوہ پانچ دیگر افراد پرجبری وصولی کے سنگین الزامات ہیں۔

Published: undefined

پولیس نے اس معاملے میں سچن کے علاوہ دیگر ملزمان سمت، الپیش کوگرفتار کیا تھا، لیکن پرم بیر فرار ہیں۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سابق پولیس کمشنر لاپتہ ہیں۔ بدھ کے روز ممبئی کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سدھیر بھاجیپال نے کرائم برانچ کے مطالبے پر معطل سابق پولیس کمشنر کو مفرور قرار دیا تھا۔ مہاراشٹر کے دوسرے سب سے سینئر آئی پی ایس افسر کے لاپتہ ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ شاید وہ بیرون ملک فرار ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

18 نومبر کو جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی بنچ نے راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وکیل سے پوچھا کہ درخواست گزار پرم بیر ہندوستان میں ہیں یا دنیا میں کہیں اور؟ جب عدالت کو پتہ نہیں چلے گا اور پیش نہیں ہوں گے تب تک بنچ ان کی درخواست پر سماعت نہیں کرے گی۔ سابق پولیس کمشنر سنگھ کے وکیل نے اس سلسلے میں بنچ سے 22 نومبر کو جواب دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے پیر کے لئے سماعت کی فہرست بنانے کا حکم دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined