قومی خبریں

یوپی میں ’منکی پاکس‘ پر الرٹ جاری، علامات اور علاج کے لیے نئی ایڈوائزری

کورونا وائرس کی رفتار میں بریک لگانے کے بعد کئی ممالک میں ’منکی پاکس‘ کے کیسوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس انفیکشن کو لے کر گائیڈلائنس جاری کیے ہیں۔

منکی پاکس کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
منکی پاکس کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

کورونا وائرس کی رفتار میں بریک لگانے کے بعد کئی ممالک میں ’منکی پاکس‘ کے کیسوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس انفیکشن کو لے کر گائیڈلائنس جاری کیے ہیں۔ ریاست میں بھلے ہی اس انفیکشن کو لے کر ابھی کوئی بھی مریض نہیں ہے، لیکن محکمہ صحت بیماری سے لڑنے کے لیے پوری طرح سے الرٹ ہے۔ اس کے تحت پی ایچ سی-سی ایچ سی انچارج کو احتیاط برتتے ہوئے مریض ملنے پر فوراً ہی اطلاع دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاست کے سرکاری میڈیکل کالج میں دس بستروں والا وارڈ بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے، تاکہ مریض ملنے پر فوری اثر سے داخل کر علاج کیا جا سکے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مختلف ممالک میں منکی پاکس انفیکشن کے بڑھتے کیس کو دیکھتے ہوئے ریاست میں احتیاط برتے جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انھوں نے اعلیٰ افسران کو منکی پاکس کی علامات، علاج وغیرہ کے بارے میں حکومت ہند کے گائیڈلائنس کے مطابق عوام کو بیدار کرنے کا حکم دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مشتبہ علامات والے لوگوں کے خون وغیرہ کی جانچ کرائیں۔ بھلے ہی ابھی منکی پاکس کو لے کر کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہو، لیکن ریاست میں محکمہ صحت نے اپنی تیاریوں کو شروع کر دیا۔ محکمہ صحت ریاست میں پوری احتیاط کر رہی ہے اور ساتھ ہی محکمہ کی طرف سے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں دس بستروں کا وارڈ بھی بنانے کی ہدایت دے دی ہے۔

Published: undefined

کورونا انفیکشن کے بعد ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہے منکی اور چکن پاکس بیماری کو لے کر محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر علامات و علاج کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ سرکاری سمیت پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کے لیے مشتبہ مریضوں کے سیمپل پونے واقع لیب بھیجے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined