فائل تصویر آئی اے این ایس
وادی کے اطراف و اکناف میں حضرت علی (رض) کے یومِ شہادت پر روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر شب خوانی کی گئی، جبکہ درگاہ حضرت بل میں نمازِ پنجگانہ کے بعد زائرین نے موئے مقدس (ص) کے دیدار سے فیض حاصل کیا۔
Published: undefined
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز حضرت علی (رض) کا یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، اور اس مناسبت سے درگاہوں، امام بارگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
Published: undefined
ڈل جھیل کے کنارے پرواقع آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نمازِ ظہرین کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے باجماعت نماز ادا کی اور بعد ازاں موئے مقدس (ص) کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔دریں اثنا، حضرت علی (رض) کے یومِ شہادت کی مناسبت سے شیعہ آبادی والے علاقوں میں بھی رات بھر شب خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
Published: undefined
نامہ نگار کے مطابق، سری نگر، بارہ مولہ، بانڈی پورہ، بڈگام، پلوامہ سمیت تمام اضلاع میں چھوٹی بڑی مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہوا، جہاں قرآن خوانی، نوحہ خوانی، مرثیہ خوانی کے علاوہ شبیہِ تابوت کے جلوس بھی برآمد کیے گئے۔
Published: undefined
سری نگر میں عزاداروں کی ایک عظیم الشان مجلس منعقد ہوئی، جس میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء نے حضرت علی (رض) کے فضائل، اوصاف، کمالات اور دین کے لیے ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined