قومی خبریں

دہلی- این سی آر میں کہرے کا کہرام، اسموگ کا بھی حملہ جاری، سرد لہر میں دم گھونٹ رہی زہریلی ہوا

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق بدھ کی صبح دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ پورے دن اسی طرح کی سردی کی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

تصویر قومی آواز / وپن

 

قومی راجدھانی میں بدھ کی صبح شدید سردی کے ساتھ ساتھ ہوا کا معیاربھی سنگین تشویش کا موضوع رہا۔ سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق صبح 7 بجے دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 357 درج کیا گیا، جو ’بہت خراب‘ زمرے میں آتا ہے۔ یہ منگل کے مقابلے مزید گبراوٹ ظاہر کرتا ہے جب اے کیوآئی 337 تھا۔

Published: undefined

راجدھانی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر گیا جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو گئی۔ آنند وہار میں اے کیو آئی 366 اور بوانا 361 ریکارڈ کیا گیا۔ جہانگیر پوری میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک رہی، جہاں اے کیوآئی 420  تک پہنچ گیا، اسے ’سنگین‘ زمرے میں چلاگیا۔ مزید برآں آر کے پورم میں اے کیو آئی 407، دوارکا سیکٹر 8 میں 403، پنجابی باغ میں 366، وزیر پور میں 386 اور چاندنی چوک میں 397 ریکارڈ کیا گیا۔ سی پی سی بی کے مطابق اے کیو آئی 401 اور 500 کے درمیان ہونے پر ہوا کا معیارئ سنگین‘ مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

راجدھانی کے انڈیا گیٹ، میور وہار، ایمس، اکشردھام اور دہلی کے دیگر علاقوں سے آئے ڈرون اور زمینی مناظر میں شہر کہرے کی موٹی تہہ میں گھرا ہوا نظرآیا۔ میور وہار اور اکشردھام علاقوں میں اے کیو آئی 366 ریکارڈ کیا گیا۔ صبح تقریباً 7:30 بجے ریکارڈ کیے گئے مناظر میں حد بصارت بہت کم دیکھی گئی۔

Published: undefined

دہلی-این سی آر کے علاوہ اترپردیش کے مراد آباد اور ایودھیا کو بھی شدید کہرے نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سردی اور کہرے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو ئے۔ وہیں مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے باندرہ ریکلیمیشن ایریا میں بھی اسموگ کی موٹی تہہ دیکھی گئی جس سے حد بصارت کم ہوگئی۔ تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں کہرے کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

Published: undefined

صبح 7 بجے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق احمد آباد کا اے کیو آئی 139، بنگلورو کا 88، چنئی کا 108 اور حیدرآباد کا 81 درج کیا گیا۔ وہیں جے پور میں اے کیو آئی 211 رہا جو ’درمیانہ‘ زمرے میں آتا ہے، جبکہ لکھنؤ میں 193  درج کیا گیا۔ ممبئی کا اے کیو آئی 118،  پٹنہ کا 136 اور پونے کا 149 تھا، جو ’اعتدال پسند‘ زمرے میں آتا ہے۔

Published: undefined

موجودہ صورتحال میں بگڑتے ہوئے ہوا کے معیار کے ساتھ ساتھ سردی کی لہر دہلی کو بری طرح متاثر کر رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق بدھ کی صبح دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ پورے دن اسی طرح کی سردی کی صورتحال برقرار رہنے کی توقع ہے۔ وہیں شدید کہرا اور سرد لہرو سے حد بصارت کافی کم ہوگئی ہے جس سے سڑک اور ہوائی ٹریفک پراثر پڑا ہے۔ دریں اثنا، کرتویہ پتھ پر پر77 ویں یوم جمہوریہ پریڈ کی ریہرسل بھی جاری ہے، جس میں سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کے سلسلے میں اضافی چوکسی برتی جارہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined