قومی خبریں

دہلی کی ’زہریلی‘ ہوا کے درمیان کہرے کے الرٹ سے خدشات میں اضافہ! شدید سردی کے لیے رہیں تیار

قومی راجدھانی میں آلودگی کی مسلسل بڑھتی سطح نے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں میں آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی اور بخار کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

راجدھانی میں آلودگی کی مسلسل بڑھتی سطح نے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں میں آنکھوں میں جلن، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی اور بخار کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھر سے باہر کی اپنی سرگرمیاں محدود کریں اورماسک پہنیں۔

Published: undefined

وہیں موسم کی بات کریں تو دہلی میں سردی بڑھ گئی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سیلسیس تھا، جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے۔ اسی طرح شام 5:30 بجے ہوا میں نمی کی سطح 68 فیصد تھی۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ نومبر کے آخری دنوں اور دسمبر کے پہلے ہفتے میں شدید سردی پڑ سکتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو دہلی میں کہرے کے الرٹ نے بھی تشویش کو بڑھا دیا ہے۔ پیر کو درمیانے درجے کا کہرا پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بتادیں کہ سی پی سی بی کے معیارات کے مطابق صفر سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو ’بہتر‘مانا جاتا ہے جبکہ 51 سے 100 کو ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 کو ’امعتدل‘، 201 سے 300 کو ’خراب‘، 301 سے 400 کو ’بہت خراب‘اور 401 سے 500  کو ’سنگین‘ مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined