قومی خبریں

ہریانہ: پارک کا افتتاح رکن اسمبلی کو کرنا تھا، لیکن یہ کام کسانوں نے انجام دے دیا!

کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ سنیوکت مورچہ کی اپیل پرجہاں پر بھی بی جے پی- جے جے پی کے لیڈران کاکوئی سرکاری پروگرام ہوگا، تووہاں اس کی مخالفت کی جائے گی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر تصویر آئی اے این ایس

حصار: تین مرکزی زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک کے درمیان کسانوں نے آج ہریانہ میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اورجن نائک جنتا پارٹی کے عوامی نمائندوں کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ دراصل بی جے پی اور جے جے پی لیڈران ہانسی میں ایک پارک کا افتتاح کرنا تھا، لیکن اس کام کو کسانوں نے اتوار کی شب ہی انجام دے دیا۔

Published: undefined

آج ایم ایل اے ونود بھیانا کو امرا روڈ پر واقع لالہ حکم چند پارک واقع نوتعمیر پارک کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچنا تھا۔ کسان یونین کے ضلع صدر کلدیپ کھرڈ کی قیادت میں کئی کسان کل شب ہی پارک میں پہنچ گئے۔ انہوں نے افتتاحی پتھر کے پاس جھنڈے لگادیے۔ بعد میں کھرڈ نے کہا کہ پارک کا افتتاح انہوں نے مہنت اِچھاپوری سے ربن کٹوا کر کروا دیا اور پتھر پر کسان تحریک کے جھنڈے لگادیے ہیں۔ اس دوران کسان لیڈران نے کہا کہ سنیوکت مورچہ کی اپیل پرجہاں پر بھی بی جے پی- جے جے پی کے لیڈران کاکوئی سرکاری پروگرام ہوگا، تووہاں اس کی مخالفت کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined