قومی خبریں

رام مندر معاملہ پر بی جے پی وزیر نے عدالت کا اڑایا مذاق، کہا– سپریم کورٹ مہان ہے

کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے بی جے پی وزیر کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات نزدیک ہیں اسی لیے بی جے پی رام مندر کا ایشو اٹھا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سپریم کورٹ کے ذریعہ رام مندر کی سماعت ملتوی کرنے کے بعد بی جے پی کے لیڈران اور وزیر سپریم کورٹ کو ہی تنقید کا نشانہ بنانے لگے ہیں۔ ہریانہ کے کابینہ وزیر انل ویز نے بھی اس تعلق سے عدالت عظمیٰ کے قدم کا مذاق اڑایا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انل ویز نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ مہان (عظیم) ہے، جو چاہے وہ کرے۔ چاہے یعقوب مینن کے لیے رات کے 12 بجے سپریم کورٹ کو کھولے، چاہے رام مندر معاملے پر، جس پر لوگ ٹکٹکی لگا کر دیکھ رہے ہیں، اس کو تاریخ پر تاریخ ملے۔ یہ تو سپریم کورٹ کی مرضی ہے۔‘‘

Published: 30 Oct 2018, 3:09 PM IST

کئی بی جے پی لیڈر رام مندر پر مرکزی حکومت سے قانون بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس پر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل کا کہنا ہے کہ انتخابات نزدیک ہیں اس لیے بی جے پی رام مندر کا ایشو اٹھا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ عدالت طے کرے گا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت کب ہوگی۔ یہ بی جے پی یا کانگریس کے ذریعہ طے نہیں کیا جا سکتا۔ اگر وہ قانون بنانا چاہتے ہیں تو بنائیں، کانگریس نے انھیں نہیں روکا ہے۔ یہ ایشو اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ انتخابات قریب آ گئے ہیں۔ وہ گزشتہ چار سال سے سو رہے تھے کیا؟‘‘

Published: 30 Oct 2018, 3:09 PM IST

ایودھیا معاملہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے اس سے قبل پیر کے روز بھی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ پولرائزیشن کی کوشش میں بی جے پی لیڈران ایسا بیان دے رہے ہیں۔ پی چدمبرم نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ بہت عام بات ہے کہ ہر پانچویں سال، انتخابات سے ٹھیک پہلے بی جے پی رام مندر کے نام پر پولرائزیشن کی کوشش کرتی ہے۔ چدمبرم نے کہا کہ اس ایشو پر کانگریس کی رائے واضح ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔ اس لیے وہ نہیں سمجھتے کہ کانگریس کو اس بحث میں کودنا چاہیے۔

Published: 30 Oct 2018, 3:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Oct 2018, 3:09 PM IST