قومی خبریں

کسان تحریک اور کورونا کے بڑھتے معاملوں سے پریشان وزیر اعلیٰ کھٹر نے کی نڈّا سے ملاقات

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے بی جے پی قومی صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان سے کسان تحریک کے علاوہ کورونا کی موجودہ حالت کے پیش نظر ہریانہ میں کئے گئے انتظامات کے تناظر میں تبادلہ خیال ہوا۔

منوہر لال کھٹر، تصویر آئی اے این ایس
منوہر لال کھٹر، تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہرلال کھٹر نے آج نئی دہلی میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کی اوراس دوران کسان تحریک سمیت ریاست سے متعلق مختلف اہم موضوع پر بات چیت ہوئی۔ نڈا سے ملاقات کے بعد نئی دہلی واقع ہریانہ بھون میں میڈیا سے بات چیت میں منوہر لال کھٹر نے کہا کہ ملاقات کے دوران کسان تحریک کی صورت حال کے علاوہ کورونا کی موجودہ حالت کے پیش نظر ہریانہ میں کئے گئے انتظامات کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

تبدیلی مذہب کے تعلق سے قانون لائے جانے کے تناظر میں ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بارے میں یاتو آرڈیننس یاپھر اسمبلی اجلاس میں قانون بنایا جائے گا۔ ایک دیگرسوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیٹیوں کی حفاظت کے لئے 12 سال کی عمر تک بچیوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کے معاملات کی سماعت کوفاسٹ ٹریک کورٹ کے تحت لایا گیا تھا۔ خواتین کے خلاف کرائم کے تمام معاملات سے سختی سے نمٹاجائے گا۔

ریاست میں کابینہ کی توسیع کے تعلق سے سوال پر منوہر لال کھٹر نے کہا کہ اس سلسلے میں بی جے پی کے قومی صدر سے ان کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ہریانہ میں فلم سٹی کی تعمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس کے لئے پنجور میں ایچ ایم ٹی کی زمین سے کچھ زمین فلم سٹی کے لئے نشان زد کی گئی ہے۔ یہ فلم سٹی ایک طرح سے بیس کیمپ طرح کی ہوگی۔ اس کی ترقی کی اسکیم تیارکی جارہی ہے۔ فلم سٹی آئندہ 6-4 ماہ میں قائم کردی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined