قومی خبریں

کرناٹک کے 423 عازمین حج حیدرآباد سے مدینہ کے لئے روانہ

حج ہاؤس سے عازمین کی روانگی کا منظر انتہائی جذباتی اور روح پرور تھا۔ سفید احرام میں ملبوس عازمین تلبیہ پڑھنے میں مصروف تھے، ان کے احباب اور رشتہ داروں نے ان کو بادیدہ نم وداع کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: تلنگانہ سے عازمین حج کی روانگی کا عمل آج سے شروع ہوگیا۔ اس طرح حیدرآباد کے نامپلی میں واقع حج ہاؤس میں حج 2019 کیمپ کا آج آغاز ہوا۔ کرناٹک کے 423 عازمین حج کا پہلا قافلہ آج جمعرات کی صبح 7.20 بجے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے مدینہ منورہ کے لئے ایئر انڈیا کی فلائیٹ سے روانہ ہوگیا۔

Published: undefined

حج ہاؤس سے عازمین کی روانگی کا منظر انتہائی جذباتی اور روح پرور تھا۔ سفید احرام میں ملبوس عازمین تلبیہ پڑھنے میں مصروف تھے، ان کے رشتہ داروں اور احباب نے ان کو بادیدہ نم وداع کیا اور ان سے دعاؤں کی گزارشں کرتے رہے۔ بدھ کی رات دیر گئے پہلے قافلہ کو خصوصی بسوں کے ذریعہ حج ہاؤس نامپلی سے ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ صدر نشین حج کمیٹی مسیح اللہ خاں، چیف اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی بی شفیع اللہ اور دوسروں نے عازمین کا استقبال کیا اور حج ہاؤس سے پہلے قافلہ کو جھنڈی دکھاکر وداع کیا۔

Published: undefined

دوسرے قافلوں کی روانگی کا 26 جولائی سے آغاز ہوگا اور یہ سلسلہ 4 اگست تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی نے کہا کہ پہلی فلائٹ مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی روانگی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عازمین حج کی فلائٹس کی روانگی 26 جولائی سے ہوگی اور آخری فلائٹ 4 اگست کو ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined