قومی خبریں

گیان واپی معاملہ: مقدمے کی سماعت کے جواز پر فیصلہ کل

اس درمیان عدالت کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر وارانسی شہر میں امن و امان میں کوئی خلل نہ پڑے اس کے لئے اتوار کو دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

وارانسی کی گیان واپی مسجد / تصویر آئی اے این ایس
وارانسی کی گیان واپی مسجد / تصویر آئی اے این ایس 

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا ارچنا کی اجازت دینے سے وابستہ مقدمے کی سماعت کے جواز کے سلسلے میں ضلع عدالت پیر کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ اس درمیان عدالت کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر وارانسی شہر میں امن و امان میں کوئی خلل نہ پڑے اس کے لئے اتوار کو دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ جج اجئے کرشن وشویش کی عدالت میں اس معاملے کی سماعت گزشتہ 24اگست کو پوری ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی اگلی تاریخ 12 ستمبر طے کی تھی۔ اس معاملے سے جڑے اصل مقدمے میں ہندو فریق کی جانب سے گیان واپی احاطے میں واقع شرنگار گوری سمیت دیگر مذہبی مقامات پر مستقبل پوجا کرنے کی اجازت دئیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مقدمے سے وابستہ مسلم فریق نے مقدمے کی سماعت کے جواز پر ہی سوال اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عدالت عظمی نے وارانسی کو ضلع عدالت کو اس مقدمے کے جواز پر مستقل سماعت کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

مقدمے کی سماعت کے جواز پر ضلع عدالت سماعت پوری کرنے کے بعد اس بات پر فیصلہ سنائے گا کہ سول پروسیز کے آرڈر 07 وصول 11 کے تحت اس معاملے کی سماعت ہوسکتی ہے یا نہیں۔ مسلم فریق کی جانب سے یہ دلیل دی گئی ہے کہ مذکورہ بالا آرڈر کے مطابق اور 1991 کے عبادت گاہوں سے متعلق قانون کے تحت یہ مقدمہ سماعت کے قابل نہیں ہے۔ اس لئے اس پر سماعت نہیں ہوسکتی ہے۔ ملحوظ رہے کہ 1991 کا عبادت گاہوں سے متعلق قانون کے تحت مذہبی مقامات کی 1947 کے بعد کی حالت برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے سے جڑے اصل مقدمے کی سماعت وارانسی کے اس وقت کے سول جج (سینئر ڈویژن) روی کمار دیواکر کی عدالت میں چل رہی تھی۔ اس دوران جج دیواکر کے آرڈر پر مسجد احاطے کی کرائی گئی ویڈیو گرافی سروے میں وضوخانے سے ایک فورا ملا تھا جسے ہندو فریق نے شیولنگ سے تعبیر کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے وضو خانے کے آس پاس کی جگہ سیل کر کے اسے محفوظ رکھنے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

مسلم فریق نے اس آرڈر کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کے جواز کا مسئلہ عدالت کے سامنے اٹھایا تھا۔ سپریم کورٹ نے سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت کے فیصلے میں کوئی مداخلت نہ کرتے ہوئے ضلع جج کو معاملے کے جواز کے نکتے پر سماعت کر فیصلہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Published: undefined

ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے اتوار کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر دو مہینے تک لگاتار سنوائی چلی ہے۔ عدالت کل سول پروسیز کے آرڈر 07وصول 11 پر فیصلہ سنائے گی جس سے یہ طے ہوگا کہ یہ مقدمہ عدالت میں چلنے کے لائق ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ہمارا دعوی صحیح ہے اور سارے شواہد اس کے جانب اشارہ کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان ممکنہ فیصلے کے پیش نظر وارانسی شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ وارانسی ڈویژن کے پولیس کمشنر اے ستیش گنیش کے مطابق شہر کے حساس علاقوں اور ملی جلی آبادی والے علاقوں میں پولیس فورس تعینات کی جا رہی ہے۔ گنیش نے بتایا کہ پولیس کی گشت بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہر میں نظم ونسق کے حوالے سے کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز