قومی خبریں

گیان واپی مسجد معاملہ: وارانسی فاسٹ ٹریک کورٹ نے 17 نومبر کو فیصلہ سنانے کا کیا اعلان

فریق کے وکیل انوپم دویدی نے کہا کہ عدالت نے اپنا فیصلہ تیار کر لیا ہے، لیکن کچھ تکنیکی اسباب کے سبب مزید دو دن کا وقت لیا ہے۔

وارانسی کی گیان واپی مسجد، تصویر آئی اے این ایس
وارانسی کی گیان واپی مسجد، تصویر آئی اے این ایس 

وارانسی کے سول فاسٹ ٹریک کورٹ نے پیر کے روز گیان واپی معاملہ میں سماعت کے۔ آج فاسٹ ٹریک کورٹ گیان واپی معاملہ میں ایک عرضی پر فیصلہ سنانے والا تھا، لیکن سول جج سینئر ڈویژن مہندر کمار پانڈے کی عدالت نے 2 دن بعد کے لیے فیصلہ ملتوی کر دیا ہے۔ اب اس معاملے میں 17 نومبر کو فیصلہ آئے گا۔ 17 نومبر کو فیصلہ اس بات پر آنے والا ہے کہ عرضی قابل سماعت ہے کہ نہیں۔

Published: undefined

دراصل کرن سنگھ بسین نے عدالت میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں چار مطالبات کیے گئے تھے۔ مطالبات تھے: 1. فوری اثر سے بھگوان آدی وشویشور شمبھو وراجمان کی مستقل پوجا شروع ہو۔ 2. پورے گیان واپی احاطہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع کیا جائے۔ 3. پورا گیان واپی احاطہ ہندوؤں کے حوالے کیا جائے۔ 4. مندر کے اوپر بنے متنازعہ ڈھانچہ کو ہٹایا جائے۔

Published: undefined

عرضی پر عدالت نے دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد گزشتہ تاریخ میں فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ہندو فریق کے وکیل انوپم دویدی نے کہا کہ عدالت نے اپنا فیصلہ تیار کر لیا ہے، لیکن کچھ تکنیکی اسباب کے سبب مزید دو دن کا وقت لیا ہے۔ ضلع فاسٹ ٹریک سینئر ڈویژن کورٹ میں معاملوں کا بہت بوجھ ہے جس کے سبب یہ فیصلہ 2 دنوں کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined