قومی خبریں

گیانواپی مسجد معاملہ: محکمہ آثار قدیمہ نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے عدالت سے 15 دن کا وقت مانگا

اے ایس آئی نے 2 نومبر کو عدالت کو بتایا کہ سروے مکمل ہو چکا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے کے لیے مزید 15 دن درکار ہیں۔ عدالت نے سروے رپورٹ 17 نومبر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا

<div class="paragraphs"><p>گیانواپی مسجد، وارانسی / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گیانواپی مسجد، وارانسی / تصویر آئی اے این ایس

 
IANS_WS

وارانسی: وارانسی کی گیان واپی مسجد کے معاملہ میں محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) آج وارانسی کی عدالت میں اپنی سروے رپورٹ پیش کرنے والا تھا اور یہ رپورٹ سیل بند لفافے میں ڈسٹرکٹ جج کے سامنے پیش کی جانی تھی لیکن اے ایس آئی نے سروے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے لیے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجے کرشنا وشویش کی عدالت نے 21 جولائی کو اے ایس آئی کو گیانواپی کمپلیکس (سیل بند وضو خانہ کے علاوہ) کا سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ اے ایس آئی کی ٹیم نے 24 جولائی سے سروے کا کام شروع کیا تھا۔

اے ایس آئی نے 2 نومبر کو عدالت کو بتایا کہ سروے مکمل ہو چکا ہے۔ رپورٹ تیار کرنے کے لیے مزید 15 دن درکار ہیں۔ جس پر عدالت نے سروے رپورٹ 17 نومبر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کے سرکاری وکیل امت سریواستو نے کہا کہ وارانسی ضلع عدالت نے سروے رپورٹ پیش کرنے کے لیے 17 نومبر کا وقت دیا ہے لیکن، چونکہ سروے میں استعمال کی گئی تکنیکی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے، اس لیے اے ایس آئی نے ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ اس سے پہلے اے ایس آئی کو 6 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنی تھی۔ لیکن، بعد میں انہیں 3 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined