قومی خبریں

’مطالبات پورے نہ ہوئے تو تحریک شروع کی جائے گی‘، گورجر رہنما کا راجستھان حکومت کو انتباہ

گورجر رہنما وِجے بینسلا نے 8 جون کو پِیلوپورہ میں مہاپنچایت بلانے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو سخت اقدام اٹھائے جائیں گے

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

جے پور: گورجر برادری کے لیے جدوجہد کرنے والی تنظیم گورجر آرکشن سنگھرش سمیتی کے صدر وجے بینسلا نے راجستھان حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر برادری کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 8 جون کو بھرت پور ضلع کے پیلوپورہ میں ایک بڑی اور فیصلہ کن مہاپنچایت منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Published: undefined

یہ اعلان بینسلا نے ضلع دوسا کے مہوا علاقے کے پیپل کھیڑا گاؤں میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں کیا، جہاں گورجر رہنما کرنل کروڑی سنگھ بینسلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ بینسلا نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ گزشتہ 17 ماہ سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے اور کمیونٹی سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم تب تک گھروں کو واپس نہیں لوٹیں گے جب تک ہماری تمام مانگیں پوری نہیں ہوتیں۔ مہاپنچایت سے قبل گورجر آندولن سمیتی کی جانب سے جاری ایک پوسٹر میں کئی زیرِ التوا مطالبات کی فہرست جاری کی گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

اہم مطالبات میں شامل ہیں:

1. روسٹر سسٹم میں ترمیم: موجودہ نظام میں گورجر کمیونٹی کو مکمل ریزرویشن فائدہ نہیں مل پا رہا، سمیتی چاہتی ہے کہ ریاستی سطح پر نیا نظام لایا جائے تاکہ برابری کی نمائندگی ممکن ہو۔

2. خصوصی پسماندہ طبقہ (ایم بی سی) کو آئینی تحفظ: حکومت کو کابینہ سے قرارداد منظور کر کے مرکز کو بھیجنی چاہیے تاکہ ایم بی سی طبقے کو آئینی تحفظ حاصل ہو سکے۔

Published: undefined

3. پرانے مقدمات کی واپسی: سابقہ تحریک کے دوران درج تمام مقدمات کو واپس لیا جائے۔

4. دیونارائن اسکیم کا مؤثر نفاذ: اسکیم گزشتہ 17 ماہ سے غیر فعال ہے، نہ تو اسکوٹی تقسیم ہوئیں اور نہ ہی وظیفے دیے گئے۔ سمیتی نے اس کی ماہانہ نگرانی میٹنگز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

5. مہلوکین کے اہلِ خانہ کو روزگار و معاوضہ: تحریک کے دوران ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو سرکاری نوکری اور مناسب معاوضہ دیا جائے۔

Published: undefined

6. پہلے ہوئے تمام معاہدے نافذ کیے جائیں اور تمام زیر التوا بھرتیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔

اس موقع پر سابق ضلع پرمکھ اجیت سنگھ مہوا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجر برادری کو اپنے حق کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے خاص طور پر کھیڑلا بزرگ علاقے میں پنچایت کی نئی تشکیل میں امتیاز برتنے کا الزام لگایا اور 30 مئی کو اس ضمن میں ایک اور اجلاس میں شمولیت کی اپیل کی۔

تعزیتی اجلاس میں کئی دیگر سماجی رہنماؤں اور گورجر برادری کے افراد نے شرکت کی۔ کرنل کروڑی سنگھ بینسلا کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے شرکاء نے ان کے نظریے پر چلنے کا عزم ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined