غرقاب، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گجرات کے کھیڑا ضلع میں بدھ کی شام ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ یہاں ایک ہی کنبہ کے 6 لوگ ندی میں غرقاب ہو گئے جو آپس میں چچیرے بھائی بہن تھے۔ سبھی کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کنیج گاؤں میں پیش آیا۔
Published: undefined
کھیڑا کے ایس پی راجیش گڑھیا نے بتایا، ’’چھ لوگ جن میں 4 لڑکیاں اور 2 لڑکے ہیں، یہ سب آپس میں چچیرے بھائی بہن تھے۔ ان کی عمر 14 سے 21 برس کے درمیان ہوگی۔ یہ سبھی کھیڑا کے پاس میشوو ندی میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے وقت سبھی ڈوب گئے۔‘‘
Published: undefined
پولیس کی اطلاع کے مطابق سبھی کی لاش ندی سے نکال لی گئی ہے۔ سبھی مہلوکین میں سے دو کنیج گاؤں کے رہنے والے تھے جبکہ چار ان کے چچیرے بھائی بہن تھے جو احمد آباد سے ان سے ملنے آئے تھے۔ افسروں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد محمد آباد پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ مہم شروع کی اور سبھی کو ندی سے باہر نکالا گیا لیکن تب تک ان کی جانیں جا چکی تھیں۔
Published: undefined
انتظامیہ نے مہلوکین کے کنبہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر لاپروائی یا تحفظاتی انتظام میں کوئی بھی تساہلی پائی گئی تو اس سے جڑے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
اس دردناک واقعہ کے بعد پورے کنیج گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے۔ کنبہ اور آس پاس کے لوگ گریہ و زاری کر رہے ہیں۔ ایک ہی کنبہ کے کئی لوگوں کو ایک ساتھ کھو دینا کسی بھی پریوار کے لیے ناقابل برداشت درد ہوتا ہے۔ گاؤں کے لوگ متاثرہ اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرنے پہنچ رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
سوشل میڈیا
تصویر: محمد تسلیم