قومی خبریں

گجرات: ٹرین حادثہ میں 3 شیروں کی موت، گزشتہ 3 مہینوں میں تقریباً 35 ہلاکتیں

محکمہ جنگلات کے ترجمان اور جوناگڑھ کے چیف سپروائزر ڈی ٹی بساواڑہ نے بتایا کہ دیر رات تقریبا پونے ایک بجے حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گروپ کی شکل میں چھ شیر پٹری سے گذر رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امریلی: گجرات کے امریلی ضلع کے ساور کنڈلا علاقے میں بورامالا گاؤں کے نزدیک گری کے جنگل میں ایک مال گاڑی سے کٹ کر تین شیروں کی موت ہوگئی۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان اور جوناگڑھ کے چیف سپروائزر ڈی ٹی بساواڑہ نے آج یو این آئی کو بتایا کہ کل دیر رات تقریبا پونے ایک بجے یہ حادثہ پیش آیا جب ایک گروپ کی شکل میں چھ شیر پٹری سے گذررہے تھے۔ ان میں سے ڈیڑھ سے دو سال کی عمر کے دو نر اور تقریبا ڈیڑھ سال کی ایک مادہ شیرنی کی کٹ کر موت ہوگئی۔ مال گاڑی بوٹاد سے پی پاواؤ جارہی تھی۔

Published: 18 Dec 2018, 10:05 PM IST

ایشیائی شیروں کی پہچان مانے جانے والے گجرات کے شیروں کی سیکورٹی ان دنوں سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ گیر اور اس سے متصل علاقہ میں گزشتہ تین مہینے میں 35 سے زیادہ شیروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔

بساواڈا نے بتایا کہ اس حادثے کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اس بات کی بھی جانچ کی جارہی ہے کہ مال گاڑی کی رفتار حادثے کے وقت کیا تھی۔ اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے ملازمین اور شیروں کی رفتار پر نظر رکھنے والے ٹریکروں کی لاپرواہی کی جانچ کی جارہی ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

گجرات کے سوراشٹر علاقے میں تین اضلاع جوناگڑھ، گری سومناتھ اور امریلی میں 1800 مربع کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں پھیلے گری کے اس جنگل میں 2015 کی شیروں کی اعدادوشمار کے مطابق 523 تھی۔ یہ دنیا میں ایشیائی شیروں کی ایک واحد پناہ گاہ ہے۔

Published: 18 Dec 2018, 10:05 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Dec 2018, 10:05 PM IST