قومی خبریں

گجرات: موسلادھار بارش سے معمولاتِ زندگی درہم برہم، کالج بس پھنسنے کے بعد طالبات کو کھڑکیوں سے نکالا گیا

ناڈیاڈ کے شریئس گرنالے میں اسٹوڈنٹس سے بھری ایک کالج بس پھنسنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، اس دوران سڑک پر کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

بارش، فائل تصویر یو این آئی
بارش، فائل تصویر یو این آئی 

گجرات کے ناڈیاڈ میں صبح سے ہی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ شہر کی کئی سڑکیں پانی سے لبالب بھری ہوئی ہیں۔ آبی جماؤ کی وجہ سے لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ناڈیاڈ کے شریئس گرنالے میں اسٹوڈنٹس سے بھری ایک کالج بس پھنسنے کا بھی معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس دوران سڑک پر کافی دیر تک افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے سبھی اسٹوڈنٹس کو بس کی کھڑکیوں سے بحفاظت باہر نکال لیا۔

Published: undefined

اس کی ایک ویڈیو خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ کالج بس سڑک پر کھڑی ہے۔ اس کے پہیے پانی کے درمیان سڑک میں پھنس گئے ہیں۔ بس میں کچھ طالبات دکھائی دے رہی ہیں۔ کچھ لوگ کھڑکیوں سے طالبات کو ریسکیو کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ حالانکہ سڑک سے کچھ گاڑیاں بہ آسانی گزر رہی ہیں۔ ایسا لگتا ہے جیسے بس کا پہیہ کسی گڈھے یا مین ہول میں پھنس گیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ناڈیاڈ میں فی الحال بارش کا موسم بنے رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سلسیس اور کم از کم درجہ حرارت 27 ڈگری سلسیس رہنے کا اندازہ ہے۔ بارش کی وجہ سے رات میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آئندہ ایک ہفتے تک شہر میں بارش کا موسم بنا رہے گا۔ حال ہی میں گجرات کے ساحلی علاقوں میں گردابی طوفان بپرجوئے نے ریاست میں زبردست تباہی مچائی ہے۔ طوفان سے کئی گھر متاثر ہوئے ہیں اور کئی درخت بھی اکھڑ گئے ہیں۔ بپرجوئے کا اثر گجرات کے علاوہ کچھ دیگر ریاستوں میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined