قومی خبریں

عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہی گجرات حکومت، جبراً چھین رہی زمین: قبائلی طبقہ

اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیر سے متاثر کسانوں و قبائلی طبقہ کی بات رکھتے ہوئے پروین سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اس پروجیکٹ سے نجی کمپنیوں کو فائدہ ہونے والا ہے۔ جن کی زمینیں لی گئی ہیں،انھیں کوئی مدد نہیں مل رہی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گجرات میں ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے پاس رہنے والے قبائلیوں نے ریاستی حکومت پر ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گجرات کے کیوڈیا ضلع میں رہنے والے قبائلیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت نے موجودہ صورت حال برقرار رکھنے کی ہدایت دی تھی لیکن بی جے پی حکومت سیاحتی پروجیکٹس کے نام پر ان کی آبائی زمینیں جبراً چھین رہی ہے۔

Published: undefined

کسانوں کی پریشانی کو گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ سریش مہتا نے بھی اٹھایا ہے اور انھوں نے 6 گاؤں کے کچھ قبائلیوں کے ساتھ باضابطہ ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت نے سیاحتی پروجیکٹس سے متاثر لوگوں کو ملازمت فراہم کرنے یا متبادل زمین مہیا کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ اپنے وعدے سے منحرف ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیر سے متاثر ہوئے کسانوں اور قبائلی طبقہ کی بات رکھتے ہوئے سماجی کارکن پروین سنگھ جڈیجہ نے دعویٰ کیا کہ اس پروجیکٹ سے نجی کمپنیوں کو فائدہ ہونے والا ہے اور جن کی زمینیں لی گئی ہیں، انھیں کوئی مدد نہیں مل رہی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اراضی قبضہ پر روک کے گجرات ہائی کورٹ کی ہدایت کے باوجود قبائلیوں کو جبراً بے دخل کیا جا رہا ہے۔ قبائلی طبقہ اسٹیچو آف یونٹی کے خلاف نہیں ہے لیکن سیاحت کے نام پر غیر قانونی اراضی قبضہ کی مخالفت کر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

جڈیجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ریاستی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ بے دخل ہوئے ہر شخص کو ملازمت دی جائے گی۔ لیکن ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔‘‘ قبائلیوں کا دعویٰ ہے کہ اسٹیچو آف یونٹی کے پاس پروجیکٹ سے نوگام، کیوڈیا، گورا، لبنڈی، واگڈیا اور کوٹھی کے 8000 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور الزام لگایا کہ حکومت نے معاوضہ نہیں دیا۔ ایک دیہی شخص رام کرشن تڑوی نے بتایا کہ افسران نے ان کی کھیت میں کھڑی فصل پر بلڈوزر چلا دیا جب کہ کیوڈیا گاؤں کی شکنتلا تڑوی نے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی کے باوجود ان کے بیٹوں کو ملازمت نہیں ملی۔

Published: undefined

اس درمیان گجرات کے وزیر برائے قبائلی فلاح گنپت وساوا نے کسانوں و قبائلیوں کے الزامات کو سرے سے خارج کر دیا ہے اور کہا کہ ریاستی حکومت نے 6 گاؤں میں معاوضے کے طور پر فی ہیکٹیر 7.50 لاکھ روپے کی ادایئگی کی۔ سورت میں وساوا نے نامہ نگاروں سے یہ بھی کہا کہ ’’ہم نے زمین حصولی کے وقت سبھی قوانین پر عمل کیا۔ ہم ہر متاثرہ شخص کو مفت 300 اسکوائر میٹر کا رہائشی اراضی بھی دیں گے۔ ہر فیملی کے بالغ بیٹے کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے بھی دئیے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined