قومی خبریں

گجرات انتخاب: کانگریس صدر کھڑگے 26 اور 28 نومبر کو کریں گے انتخابی تشہیر، 27 نومبر کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شرکت

گجرات اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر کھڑگے پارٹی امیدواروں کے لیے انتخابی تشہیر 26 اور 28 نومبر کو کریں گے، اس درمیان 27 نومبر کو وہ مدھیہ پردیش میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شریک ہوں گے۔

ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی
ملکارجن کھڑگے، تصویر یو این آئی DHARMENDRA KUMAR

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے 26 اور 28 نومبر کو گجرات دورہ پر رہیں گے۔ کھڑگے یہاں گجرات انتخاب میں کانگریس کے حق میں انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ اس کے علاوہ 27 نومبر کو کانگریس صدر مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں بھی شامل ہوں گے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے 26 نومبر کو احمد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اس کے اگلے دن ایک پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں 28 نومبر کو وہ گاندھی نگر کے پاس ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں راہل گاندھی نے بھی گجرات میں انتخابی تشہیر کی تھی۔

Published: undefined

گجرات انتخاب میں تشہیر کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے 27 نومبر کو مدھیہ پردیش کے اندور میں ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں بھی شامل ہوں گے اور اس دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس وقت راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش میں داخل کر ہو چکی ہے اور ریاست کے مختلف شہروں سے گزر رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گجرات میں اسمبلی کی 182 نشستیں ہیں، جن پر دو مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ میں 89 سیٹوں پر یکم دسمبر کو جبکہ دوسرے مرحلہ میں 5 دسمبر کو بقیہ 93 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے بعد ریاست میں 8 دسمبر کو ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined