قومی خبریں

گجرات انتخابات: آئی اے ایس افسر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنی پڑی بھاری، انتخابی ڈیوٹی سے برطرف

الیکشن کمیشن کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ابھیشیک سنگھ کو فوری طور پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور تاحکم ثانی انہیں کسی الیکشن سے متعلق ڈیوٹی پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

نئی دہلی: گجرات انتخابات کے لیے عمومی مبصر بنائے گئے اتر پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ابھیشیک سنگھ کو اپنی پوسٹنگ کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جمعہ کو افسر کو ان کی انتخابی ڈیوٹی سے برطرف کر دیا ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا، "کمیشن کے نوٹس میں آیا ہے کہ ابھیشیک سنگھ آئی اے ایس (یوپی: 2011) نے جنرل آبزرور کے طور پر اپنی پوسٹنگ/جوائننگ کو شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کا استعمال کیا ہے اور اپنی سرکاری پوزیشن کو پبلسٹی سٹنٹ کے طور استعمال کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ابھیشیک سنگھ کو فوری طور پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا ہے اور تاحکم ثانی انہیں کسی الیکشن سے متعلق کسی بھی ڈیوٹی پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Published: undefined

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ابھیشیک سنگھ کو گجرات کے احمد آباد ضلع میں اسمبلی حلقہ 49-باپو نگر اور 56-اسروا کے لیے جنرل آبزرور مقرر کیا تھا۔ ایسے میں ابھیشیک سنگھ پر ایک بڑی ذمہ داری کے علاوہ ان کی پوسٹنگ انتخابات کے حوالے سے بھی بہت حساس تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کمیشن نے ابھیشیک سنگھ کو برطرف کر دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined