قومی خبریں

گجرات: موربی میں پل ٹوٹنے کے بعد جان بچانے کے لئے ندی میں تیرتے نظر آئے لوگ، ویڈیو وائرل

واقعہ کی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ جو دریا میں گرنے سے بچ گئے تھے وہ خود کو بچانے کے لیے پل کے بقیہ حصے کو پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب 

احمد آباد: گجرات کے موربی میں کیبل برج حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پیر کی صبح 7 بجے تک مرنے والوں کی تعداد 143 تک پہنچ گئی تھی۔ مچھو ندی میں ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کے لیے فوج کی مدد لی جا رہی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی اس کام میں لگی ہوئی ہیں۔

Published: undefined

حادثہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں پل ٹوٹنے کے بعد ندی میں گرے ہوئے لوگ جان بچانے کے لئے تیرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ ٹوٹے ہوئے پل کے بقیہ حصہ کو پکڑ کر کسی طرح جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ جو دریا میں گرنے سے بچ گئے تھے وہ خود کو بچانے کے لیے پل کے بقیہ حصے کو پکڑ کر اوپر چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جس وقت پل منہدم ہوا اس پر تقریباً 500 افراد موجود تھے۔ اس پل کو چار دن پہلے ہی مرمت کے بعد کھولا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پل کی تزئین و آرائش کا سرکاری ٹینڈر اودھو جی پٹیل کی ملکیت والے اوریوا گروپ کو دیا گیا تھا۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور متعلقہ حکام سے موربی میں ہونے والے حادثے کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کے لیے فوری ٹیمیں تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined