قومی خبریں

جی ایس ٹی میں رعایت ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘:سرجے والا

نئی دہلی :جی ایس ٹی معاملہ پر مرکزی حکومت مسلسل بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ جی ایس ٹی کے حوالے سے حکومت کے رعایتوں...

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی :جی ایس ٹی معاملہ پر مرکزی حکومت مسلسل بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔ جی ایس ٹی کے حوالے سے حکومت کے رعایتوں کے اعلان کے ایک دن بعد اسے کانگریس نے جہاں ناکافی قرار دیا ہے وہیں بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا نے بھی مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ جموں و کشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفریس کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی سے صوبے میں بحران پیدا ہو گیا ہے۔

کانگریس نے اشیا ءاور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی ) سے متعلق کل اعلان کردہ رعایتوں کو ’اونٹ کے منہ میں زیرہ ‘‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم گجرات اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھ کراٹھایا گیا ہے ،لیکن اس میں زرعی اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو کوئی رعایت نہ دےکر مودی حکومت نے عام لوگوں کو ایک بار پھرمایوس کیاہے ۔ کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں جی ایس ٹی کے تحت شعبوں کو دی گئی عبوری راحت کا خیر مقدم کیا ،لیکن سب سے زیادہ روزگاردینے والے زرعی شعبہ اور ٹیکسٹائل نیز عام آدمی کے استعمال کی چیزوں میں راحت نہ دینے پر حکومت پر نکتہ چینی کی ۔

سرجے والا نے کہا کہ یہ امید کی جارہی تھی کہ وزیر اعظم ،وزیر خزانہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کے گہرائی سے غوروخوض کرنے کے بعد جی ایس ٹی سے بڑھی مہنگائی سے پریشان حال عام لوگوں کو کچھ راحت ملے گی ،لیکن یہ محض انتخابات کی تیاری نظر آئی۔

انھوں نے پٹرول ،بجلی اور ریئل اسٹیٹ کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی مانگ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ حکومت نے اس بارے میں کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا ۔پٹرول پر ٹیکس سے سالانہ دو لاکھ 73ہزار کروڑ روپئے کی حکومت کی کمائی کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے بے حال ہے اور حکومت خزانہ بھرنے میں مصروف ہے ۔

Published: 07 Oct 2017, 8:37 PM IST

UNI

مرکز میں بی جے پی کی اتحادی پارٹی شیو سینا نے وزیر اعظم مودی پر زور دار حملہ بولتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی شرحو ں میں کی گئی تبدیلی دیوالی گفٹ نہیں ہے اور اس میں ابھی مزید تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ لوگ ابھی خوش نہیں ہیں ۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں، مہنگائی ابھی تک زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرحیں کچھ کم ضرور کی گئی ہیں لیکن جو ٹیکس بڑھی ہوئیں شرحوں پر وصول لیا گیا ہے کیا اسے مرکزی حکومت واپس کرے گی؟

Published: 07 Oct 2017, 8:37 PM IST

جی ایس ٹی کا اطلاق نقصان دہ ثابت ہوا: نیشنل کانفرنس

وہیں جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے الزام لگایا ہے کہ جی ایس ٹی کا اطلاق جموں وکشمیر کے اقتصادی بحران پر ایک اور کاری ضرب ثابت ہوا ہے ۔ جس کی پیش گوئی نیشنل کانفرنس اور اس کی قیادت نے یہ قانون لاگوہونے سے قبل ہی کی تھی لیکن موجودہ پی ڈی پی حکومت نے نئی دلی کو خوش کرنے کے لئے بہت زیادہ عجلت سے کام لیا اور اسمبلی میں اکثریت کا جارحانہ استعمال کرکے اس قانون سے متعلق بل کو منظور کروایا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: 07 Oct 2017, 8:37 PM IST

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Oct 2017, 8:37 PM IST