قومی خبریں

زمین تنازع میں پھنس سکتے ہیں گریٹ کھلی، تحصیلدار نے کہا ’مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں‘

تحصیلدار نے بتایا کہ کھلی نے بٹامنڈی کے قریب زمین نمبر 8 خریدی تھی لیکن آج وہ زمین نمبر 6 پر قابض ہیں، محکمہ نے حدبندی کے لیے کئی بار کھلی کو طلب کیا لیکن وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

سرمور ضلع کے پاونٹا صاحب میں گزشتہ کئی دنوں سے چل رہا زمین تنازعہ آج ایک نئے موڑ پر پہنچ گیا۔ گریٹ کھلّی عرف دلیپ رانا نے تحصیلداراور محکمہ پر سنگین الزامات لگائے تھے لیکن اب علاقائی تحصیلدار نے ثبوت اور دستاویزات کے ساتھ پورے معاملے کا انکشاف کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں تحصیلدار رشبھ شرما نے کہا کہ کھلی کے الزامات غلط اور گمراہ کن ہیں۔

Published: undefined

’اے بی پی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق تحصیلدار نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کھلّی نے بٹامنڈی کے قریب زمین نمبر 8 خریدی تھی لیکن آج وہ زمین نمبر 6 پر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے حدبندی کے لیے کئی بار کھلّی کو طلب کیا لیکن وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔ اس سے تنازعہ مزید گہرا ہوتا گیا۔

Published: undefined

رشبھ شرما نے بتایا کہ کھلی نے گزشتہ 50 دنوں میں محکمہ کو کوئی بھی درست دستاویز پیش نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمین اگر آپ کی ہے تو ثبوت دیجئے، مشہورشخصیت ہونے کی وجہ سے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مسلسل وقت دیاجاتا رہا لیکن کھلّی کی طرف سے صرف الزامات لگائے، کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا۔

Published: undefined

تحصیلدار نے پریس کانفرنس کے دوران واضح طور پر کہا کہ وہ ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی طرح کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے وہ عام شہری ہوں یا گریٹ کھلّی جیسی مشہور شخصیت۔ معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

تحصیلدار کے اس جوابی حملے کے بعد معاملہ کے ٹھنڈا ہونے کی بجائے مزید گرم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایک طرف کھلّی زمین کو اپنی ملکیت بتا رہے ہیں وہیں محکمہ کا دعویٰ ہے کہ قبضہ غلط جگہ پر ہے۔ اب کارروائی کس طرح آگے بڑھے گی اس کا تعین آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہورہا ہے کہ معاملہ اب صرف زمین کا نہیں بلکہ قانون بنام مشہور شخصیت کی جنگ بن گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined