قومی خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک پہنچا، گریپ-3 کے سخت اقدامات نافذ

سی اے کیو ایم کی ذیلی کمیٹی نے این سی آر کے تمام آلودگی کنٹرول بورڈز اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی میں ہوا کا معیا ر یعنی اے کیو آئی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کے روز اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 354 ریکارڈ کیا گیا، جو 'بہت خراب' زمرے میں آتا ہے۔کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے جمعہ کو ہوا کے معیار کے ’بہت خراب‘ درجے تک پہنچنے کے بعد گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے مرحلہ-3 کے اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے ہیں۔

Published: undefined

اس مرحلے کے نفاذ کے بعد اب پوری دہلی اور این سی آر میں غیر ضروری تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔ مخصوص زمرے کی پرانی پیٹرول اور ڈیزیل گاڑیوں BS-III پیٹرول اور BS-IV ڈیزیل کے چلنے پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

Published: undefined

وہ صنعتیں جو منظور شدہ ایندھن پر نہیں چل رہی ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پابندیاں پہلے سے نافذ العمل مرحلہ 1 اور 2 کے اقدامات کے علاوہ ہوں گی، جن میں سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور میکانیکل صفائی شامل ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور دیگر ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ ہوا کی دھیمی رفتار اور مستحکم ماحول کی وجہ سے آلودہ ذرات فضا میں جمے ہوئے ہیں۔آنے والے دنوں میں دہلی کا اوسط اے کیو آئی 400 سے تجاوز کر کے 'شدید'زمرے میں داخل ہو سکتا ہے۔ ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے آلودگی کے پھیلاؤ میں کمی نہیں آ رہی، جس کے باعث سانس لینا دشوار ہو رہا ہے۔

Published: undefined

سی اے کیو ایم کی ذیلی کمیٹی نے این سی آر کے تمام آلودگی کنٹرول بورڈز اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرائیں تاکہ عام شہریوں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined