قومی خبریں

نہرو کے پیدا کردہ قومی اثاثوں کو فروخت کرکے حکومت لطف اندوز ہو رہی ہے! شیو سینا

سنجے راؤت نے کہا کہ ’’آپ کو ہمیشہ کے لیے نہرو کا مقروض رہنا چاہیے لیکن اس کے بجائے آپ نے تحریک آزادی میں ان کے کردار کو مٹا دیا ہے۔ نہرو کے ساتھ اتنی دشمنی کیوں ہے؟ آپ کو ملک کو جواب دینا چاہیے۔‘‘

شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS
شیو سینا لیڈر سنجے راؤت / IANS 

ممبئی: مرکز میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر شدید حملہ کرتے ہوئے شیو سینا نے اتوار کو کہا کہ آنجہانی وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے طویل مدتی نظریات نے ملک کو موجودہ معاشی آفت سے محفوظ رکھا ہے۔ اب موجودہ حکومت ان کے پیدا کردہ قومی اثاثوں کو فروخت کر کے لطف اندوز ہو رہی ہے۔

Published: undefined

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ اور چیف ترجمان سنجے راؤت نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت کے سونیا گاندھی، راہل یا پرینکا گندھی سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پنڈت نہرو کے لیے دل میں اتنی نفرت کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ نہرو کے بنائے ہوئے اداروں کو موجودہ حکومت کی جانب سے معیشت کو تقویت دینے کے نام پر فروخت کیا جا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

سنجے راؤت نے یہ تبصرہ ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی تصاویر مرکزی وزارت تعلیم کی جانب سے انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر) کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کئے گئے ایک اشتہار سے ہٹانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

نہرو کی قوم سازی کی وراثت پر زور دیتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ ’’حکومت اب ان کے پیدا کردہ قومی اثاثوں کو بیچ کر لطف اندوز ہو رہی ہے۔‘‘ سنجے راؤت نے کہا کہ ’’آپ کو ہمیشہ کے لیے نہرو کا مقروض رہنا چاہیے لیکن اس کے بجائے آپ نے تحریک آزادی میں ان کے کردار کو مٹا دیا ہے۔ نہرو کے ساتھ اتنی دشمنی کیوں ہے؟ آپ کو ملک کو جواب دینا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

پارٹی اخبار سامنا گروپ میں اپنے ہفتہ وار کالم میں مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راؤت نے کہا کہ نہرو اور آزاد کے تعاون کے بغیر ہندوستانی تحریک آزادی کی تاریخ کبھی مکمل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا، ’’صرف وہی لوگ جو تاریخ نہیں بنا سکتے، دوسروں کی تاریخ کو مٹانا بہادری سمجھتے ہیں۔ جو لوگ جدوجہد آزادی سے دور رہے اور کبھی حصہ نہیں لیا، اب وہ تحریک آزادی کے ہیروز میں سے ایک ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined