قومی خبریں

حکومت نے عوام کا پیسہ اور سرکاری زمین اڈانی کو سونپی: کانگریس صدر کھڑگے

کھڑگے نے سوال کیا کہ ایک آدمی جس کے پاس 2004 سے پہلے صرف 3000 کروڑ اور 2014 میں 50000 کروڑ تھے، اب اس کے پاس 30 لاکھ کروڑ کہاں سے آئے؟

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / تصویر ٹوئٹر</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / تصویر ٹوئٹر

 

دیماپور (ناگالینڈ): کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے ہے کہ مودی حکومت نے بینکوں اور ایل آئی سی میں رکھا ہوا عوام کا پیسہ اڈانی کے حوالہ کر دیا اور اڈانی نے اس پیسے سے سرکاری زمین، بندرگاہ اور سڑکیں وغیرہ خرید لی، اس کے بعد ہی اڈانی لاکھوں کروڑوں کی جائیداد کے مالک بن گئے۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ناگالینڈ کے دیماپور میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی ون مین پالیسی کی وجہ سے آج اڈانی کی دولت 30 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایک آدمی کے پاس 2004 سے پہلے صرف 3000 کروڑ اور 2014 میں 50000 کروڑ تھے، اب اس کے پاس 30 لاکھ کروڑ کہاں سے آئے؟ ڈھائی سال میں اتنی بڑی دولت کیسے بڑھ سکتی ہے؟ دراصل، ایل آئی سی، بینکوں میں رکھے ہمارے پیسے اڈانی کو دئے گئے اور اس پیسے سے انہوں نے سرکاری زمین اور سرکاری جائیداد، ہوائی اڈے، سڑک وغیرہ سب کچھ خرید لیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’ہم نے پبلک سیکٹر بنایا لیکن وہ ہر ایک پبلک سیکٹر کو خسارے میں ڈال کر اس کو اڈانی جیسے لوگوں کے حوالے کر رہے ہیں لیکن آج وہی لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے ملک کو ترقی دی ہے۔ 82000 کروڑ روپے کا قرض صرف ایک شخص کو دیا گیا، کسی کسان، مزدور یا کسی اور کو نہیں دیا گیا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ہمارے لیڈر نے 3700 کلومیٹر پیدل سفر کیا۔ آپ کو ایک بار ناگا علاقے میں گاؤں سے گاؤں تک سڑک پر کم از کم 100 کلومیٹر پیدل چلنا چاہیے۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ یہاں کی حالت کیسی ہے، سڑکیں کیسی ہیں!

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined