قومی خبریں

گورنر کا خطاب کسانوں۔ نوجوانوں کے لئے گمراہ کن:اکھیلیش

اکھیلیش نے کہا کہ ایک بھی یونٹ بجلی پیدا نہ کرنے والی بی جے پی حکومت میں لوگ بجلی کٹوتی کی وجہ سے تاریکی اور شدید گرمی میں جینے کومجبور ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی کے صدر و اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اسمبلی میں گورنر کے خطاب میں کسانوں ، نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

یادو نے کہا کہ گورنر آنندی بین پٹیل کے خطاب میں کچھ بھی نیا نہیں ہے اور نہ ہی اس میں ریاست کی ترقی کی کوئی منظم تصویر ہی دکھائی دیتی ہے۔ حکومت کچھ بھی کہے لیکن عوام پر حقیقت آشکارا ہے۔بی جے پی حکومت نے گزشتہ پانچ سال نام اور پتھر بدلنے میں گزار دئیے جبکہ آج بھی وہ مفاد عامہ کی ٹھوس منصوبوں کی پیشکش سے محروم ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے دعوی کیا کہ ناموں کے معمولی حذف و اضافہ کے ساتھ ریاستی حکومت نے جو منصوبے پیش کئے ہیں وہ تقریبا وہی ہیں جن کا آغاز سماج وادی حکومت میں پہلے ہی ہوچکا تھا۔میڈیکل اور تعلیم کے شعبے میں کچھ نیا کرنے کے بجائے سماج وادی حکومت کے کاموں کو ہی شمار کرادیا گیا ہے۔ ایک بھی یونٹ بجلی پیدا نہ کرنے والی بی جے پی حکومت میں لوگ بجلی کٹوتی کی وجہ سے تاریکی اور شدید گرمی میں جینے کومجبور ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گورنر کے خطاب میں کسانوں، نوجوانوں کو گمراہ ہی کیا گیا ہے۔ کسان کی فصل کم داموں پر فروخت ہورہی ہے۔ ایم ایس پی کی لازمیت پر ایک بھی لفظ نہیں ہے۔ کسان کی آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کھوکھلا ہی دکھ رہا ہے۔ گنا کسانوں کی ادائیگی کی بڑی رقم ہنوز باقی ہے۔ گیہوں خرید کا ہدف پورا نہیں ہوا ہے۔نوجوانوں کے روزگار کے لئے کوئی خاکہ نہیں ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعلی اور بی جے پی حکومت کے ذریعہ ریاست میں جرائم میں گراوٹ کے جو دعوے کئے جارہے ہیں ان کی پول راشٹریہ کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد سے کھل گئی ہے۔یومیہ پولیس حراست میں لوگوں کی موت ہورہی ہے۔ بی جے پی حکومت اور انتظامیہ صرف اپنے مفاد کے لئے ہی معصوموں کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہیں عوام کی سیکورٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Published: undefined

ایس پی صدر نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ بی جےپی حکومت کے منصوبوں میں بھی آر ایس ایس کے ایجنڈے کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ایک خاص سماج کے تئیں نظراندازی کا جذبہ اس میں ظاہر ہے۔ غریب، کسان، نوجوان، ٹیچر اور کاروباری سماج کو سہولیت تو ملی نہیں ان کی تکالیف میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔گورنر نے بی جے پی حکومت کےکھوکھلے وعدوں کی کتاب کوہی پڑھ کر اپنی ذمہ داری پوری کردی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined