قومی خبریں

حکومت کسی تعصب کے بغیر تیار کرے این آرسی: کانگریس، اویسی نے بھی اٹھائے سوال

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہاہے کہ حکومت کو کسی امتیازی سلوک کے بغیر شہریت کے قومی رجسٹر (این آرسی ) تیار کرکے یہ یقینی بنانا چاہئے کہ کسی ہندستانی شہری کا نام نہ چھوٹے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہاہے کہ حکومت کو کسی امتیازی سلوک کے بغیر شہریت کے قومی رجسٹر (این آرسی ) تیار کرکے یہ یقینی بنانا چاہئے کہ کسی ہندستانی شہری کا نام نہ چھوٹے۔

Published: undefined

ادھیر رنجن چودھری نے سنیچر کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہاکہ انھوں نے محترمہ گاندھی کےساتھ آسام میں آج جاری این آرسی کی حتمی فہرست کے بارے میں بات چیت کی ۔انھوں نے کہاکہ فہرست میں کافی گڑبڑ ہے اور حکومت اس کام کو ٹھیک سے کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے کہاکہ آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست میں آج 19لاکھ لوگوں کے نام چھوٹ گئے ۔انھوں نے گرودیورویندر ناتھ ٹیگور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ قوم پرستی اور غیر ملکیوں سے خوف کے درمیان بہت معمولی فرق ہوتاہے ۔غیر ملکیوں کے تئیں نفرت بعد میں اپنے الگ نظر آنے والے ہندستانیوں کے تئیں نفرت میں بدل سکتی ہے ۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے یا پھر فہرست: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ این آر سی کی حتمی فہرست آئی ہے۔ ہم بی جے پی سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ کہتے تھے کہ 50 لاکھ درانداز آسام میں موجود ہیں۔ یا تو بی جے پی والے جھوٹ بول رہے تھے یا پھر این آر سی کے اعداد جھوٹے ہیں کیوں کہ اب تو صرف 19 لاکھ لوگوں کے نام این آر سی سے غائب ہیں۔ مجھے شک ہے کہ بی جے پی این آر سی کے ذریعے کوئی ایسا بل لا سکتی ہے جس سے غیر مسلموں کو شہریت دے سکتی ہے، جو مساوی حوقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined