قومی خبریں

کورونا و دیگر وبا کی روک تھام کے لئے سرکاری انتظامات ناکافی، شہر میں گندگی کے ڈھیر: انوراگ یادو

حکومت اتر پردیش کے سکریٹری برائے شہری ترقیات انوراگ یادو نے ضلع بھر کا دورہ کرنے کے بعد حکومت کو اپنی رپورٹ بھیجی ہے۔

آئی اے ایس افسر انوراگ یاد، تصویر ابو ہرہرہ
آئی اے ایس افسر انوراگ یاد، تصویر ابو ہرہرہ 

علی گڑھ: گزشتہ کئی ماہ سے دنیا بھر میں قہر برپا کرنے والے مہلک مرض کووڈ-19 سے عوام کو بچانے و حکومتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے یہاں پہنچے آئی اے ایس افسر و اتر پردیش حکومت کے سکریٹری برائے شہری ترقیات انوراگ یادو نے شہر کے علاوہ جن علاقوں میں اس مہلک مرض کے اثرات زیادہ ہیں وہاں جاکر جائزہ لینے کے دوران انہوں نے منسلک افسران کی جم کر پھٹکار لگائی۔

Published: undefined

سکریٹری انوراگ یادو نے کہا کہ شہر و دیہی علاقوں میں جس طرح سے کووڈ-19 سے انسانی جان بچانے کے جو اصول و ضوابط حکومت و محکمہ صحت کی جانب سے مرتب کیے گئے ہیں ان تمام تر اصولوں کی کھلے عام شہری و بلدیاتی انتظامیہ سمیت ضلع افسران کے ذریعہ دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، جو عوام کی صحت و جان کے ساتھ کھلواڑ ہے، اس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے اس لا پرواہی کے لئے ضلع انتظامیہ سمیت نگر نگم و تحصیل میں واقع دیگر بلدیاتی افسران کو قصور وار قرار دیا۔

Published: undefined

سکریٹری برائے شہری ترقیات انوراگ یادو نے جو رپورٹ حکومت اتر پردیش کو ارسال کی ہے اس کے مطابق شہر میں موجود پینے کے پانی کی ٹنکیوں کو مدت سے صاف نہ کرانے کے علاوہ انہیں کلوروفائی بھی نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کووڈ-19 وبا کے علاوہ پانی سے ہونے والے دیگر امراض کے پھیلنے سے انکار نہیں کیا جا سکتا، خاص بات یہ ہے کہ ان پانی کی ٹنکیوں کی صفائی وغیرہ کب ہوئی تھی اس کی معلومات افسران و ملازمین کو نہیں ہے۔

Published: undefined

شہر بھر میں جگہ جگہ کوڑا جمع ہے اور اس کو اٹھانے کے لئے جن ملازمین کو تعینات کیا گیا ہے وہ بھی اپنا کام صحیح طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں۔ بابو اور دیگر افسران اپنے دفتروں میں بیٹھے رہتے ہیں ان میں سے زیادہ تر کووڈ-19 کے اصول و ضوابط کے مطابق ماسک کا استعمال کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ نالیوں میں گندگی بھری ہوئی ہے، اس کی صاف و صفائی اور اس کو نکالنے کے انتظامات بھی نا کافی ہیں، پالی تھین و کیری بیگ کا کھلے عام استعمال ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے نالیاں بند پڑی ہیں اور سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جو کہ کووڈ۔19 جیسی خطرناک مہلک بیماری کو بڑھاوا دینے میں موثر ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رپورٹ ملنے کے بعد حکومت اتر پردیش کی جانب سے کیا اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined