قومی خبریں

حکومت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں آج کل جماعتی اجلاس طلب کیا

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں، حکومت نے آج کل جماعتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویربشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویربشکریہ آئی اے این ایس

 

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر حکومت نےآج یعنی  جمعرات کو کل جما عتی اجلاس بلایا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اس کی صدارت کر سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر آل پارٹی میٹنگ میں بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ اور راج ناتھ سنگھ اس معاملے پر مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے بات کر رہے ہیں۔ کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اس معاملے پر تمام پارٹیوں کی میٹنگ بلائے۔

Published: undefined

راج ناتھ سنگھ سیاحوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کے بارے میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو آگاہ کر سکتے ہیں، جس میں 26 لوگوں کی جانیں گئیں۔ بدھ کی شام، وزیر اعظم نریندر مودی نے عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے والے سب سے بڑے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

Published: undefined

بدھ کی شام وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے سلامتی (سی سی ایس) کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس اجلاس میں پاکستان کے خلاف پانچ سخت فیصلے لئے گئے۔ وزیر اعظم مودی کے ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔

Published: undefined

میٹنگ کے بعد سکریٹری خارجہ وکرم مستری نے پریس کانفرنس میں ان فیصلوں کی جانکاری دی۔ سب سے بڑا فیصلہ یہ لیا گیا کہ پاک ہندوستانی سرحد پر واقع اٹاری بارڈر چیک پوسٹ کو بند کر دیا جائے گا۔ اس قدم کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان محدود نقل و حرکت بھی مکمل طور پر رک جائے گی۔

Published: undefined

کیبنٹ کمیٹی برائے سیکیورٹی (سی سی ایس) کے اجلاس میں لیا گیا دوسرا بڑا فیصلہ ہندوستان نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کو پاک ہندوستان سفارتی تعلقات میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

تیسرے فیصلے کے تحت بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یعنی اندس واٹر ٹریٹی  کومعطل کر دیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو آبی وسائل کی سطح پر شدید اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چوتھے فیصلے کے تحت ہندوستانی حکومت نے ملک میں موجود تمام پاکستانی سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں میں ہندوستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ پانچواں اور آخری بڑا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب کسی پاکستانی شہری کو ہندوستانی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام دوطرفہ تعلقات میں بے مثال سختی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined