قومی خبریں

ترقی کی حالیہ شرح سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوگی: حکومت

حالیہ اقتصادی حالات کے پیش نظر حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں کی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نئی دہلی: حکومت نے کل اعتراف کیا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی کی حال میں جو شرح ہے اس سے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں کی جاسکتی ہے۔

Published: 27 Jul 2019, 8:00 AM IST

زراعت کے وزیر مملکت پروشوتم روپالا نے راجیہ سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی کی حال میں جو شرح ہے اس سے 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوسکتی۔زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ترقی کی شرح حال میں تقریباً چار فیصد ہے۔حکومت نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔

Published: 27 Jul 2019, 8:00 AM IST

انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کسانوں کےلئے پردھانمنتری کسان مان دھن پینشن یوجنا کا فائدہ ویسے کسانوں کو ہی ملے گا جن کے نام زمین ہے۔ بٹائی یا ٹھیکے پر کھیتی کرنے والے کسان شرم یوگی یوجنا کا فائدہ لے سکتے ہیں۔

Published: 27 Jul 2019, 8:00 AM IST

انہوں نے ایک دیگر سوال کے جواب میں کہا کہ کھیتی کو فائدے مند بنانے کےلئے زیرو بجٹ اور آرگینک کھیتی جیسے منصوبوں کو تحریک دی جارہی ہے۔ آرگینک کھیتی کو فروغ دینے کےلئے ریاستوں میں 20 ادارے چلائے جا رہے ہیں اور کسانوں کو فی ہیکٹیئر 50 ہزار روپے کی مدد تین سال میں دی جاتی ہے۔ حکومت نے اس منصوبے کے تحت ایک لاکھ کلسٹر بنانے کا ہدف طے کیاہے۔

Published: 27 Jul 2019, 8:00 AM IST

آرگینک فرٹیلائزر کے استعمال کو فروغ دینے کےلئے سب سڈی دی جارہی ہے اور نجی شعبہ سمیت 61 پروجیکٹوں کو 720 کروڑ روپے کی سب سڈی دی گئی ہے۔زراعت سے منسلک منصوبوں کی عمل درآمدگی کے سلسلے میں ریاستوں کے ساتھ تال میل کیاجاتا ہے اور حال ہی میں وزیر زراعت نے ریاستوں کے وزرائے زراعت سے بات چیت کی ہے۔

Published: 27 Jul 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jul 2019, 8:00 AM IST