قومی خبریں

’پدم شری تو مل گیا، لیکن پی ایم مودی پختہ گھر دینا بھول گئے‘، 84 سالہ جودھیا بائی نے بیان کی اپنی تکلیف

پدم شری جودھیا بائی عرف اماں کا کہنا ہے کہ وعدہ کیے جانے کے بعد سے ہی انھوں نے امریا گاؤں کے سرکاری دفتر کے کئی چکر لگائے، یہاں تک کہ بھوپال بھی گئیں لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>جودھیا بائی</p></div>

جودھیا بائی

 

تصویر سوشل میڈیا

مدھیہ پردیش کے لورہا گاؤں میں رہنے والی 84 سالہ جودھیا بائی لوگوں کے درمیان ’اماں‘ نام سے مشہور ہیں۔ انھیں پدم شری کا ایوارڈ ملا ہے، لیکن پھر بھی وہ مایوس نظر آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے پختہ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا جو کہ ابھی تک وفا نہیں ہوا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جودھیا بائی مزدور سے پینٹر بنی ہیں اور اپنے ہنر کے لیے وہ کئی بار اخبارات کی سرخیاں بن چکی ہیں۔ جودھیا بائی عرف اماں شہرت کے باوجود آج بھی مٹی اور ابرک سے بنے گھر میں رہتی ہیں۔ ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق اماں کا کہنا ہے کہ ’’ہاتھ جوڑ کر میں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ایک پختہ گھر دینے کو کہا تھا۔ 10 ماہ قبل گھر دیے جانے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ یہ تب کی بات ہے جب انھیں ’ناری شکتی‘ ایوارڈ دیا گیا تھا اور تقریب کا انعقاد دہلی میں ہوا تھا۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں ’’میں نے پی ایم مودی کو گلے لگایا اور اپنا درد ان کے سامنے بیان کیا اور بتایا کہ میرے پاس پختہ گھر نہیں ہے۔ اس کے بعد انھوں نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ مجھے گھر دیں گے۔‘‘ اماں کا کہنا ہے کہ وعدہ کیے جانے کے بعد سے ہی انھوں نے امریا گاؤں کے سرکاری دفتر کے کئی چکر لگائے، یہاں تک کہ بھوپال بھی گئیں لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جودھیا بائی ملک کی ان 91 شخصیات میں شامل ہیں جنھیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ پدم شری ہندوستان کا چوتھے نمبر کا سب سے بڑا شہری ایوارڈ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جودھیا بائی کے دو بیٹے ہیں جو مزدوری کا کام کرتے ہیں اور انھیں پی ایم رہائش منصوبہ کے تحت گھر مل چکے ہیں۔ دونوں بیٹوں کا گھر ماں کے قریب میں ہی بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، جودھیا بائی معاملے پر سینئر پنچایت افسر کے کے ریکوار کا کہنا ہے کہ ان کا نام پی ایم رہائش منصوبہ سے مستفید ہونے والوں کی فہرست میں نہیں تھا، جبکہ ان کے بیٹوں کا نام اس فہرست میں شامل تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بیٹوں کو پی ایم رہائش منصوبہ کا فائدہ دیا گیا۔ حالانکہ افسر نے یہ بھی بتایا کہ جودھیا بائی کو سبسیڈی والی ایل پی جی گیس اور پنشن منصوبہ کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔ جہاں تک پی ایم رہائش منصوبہ کا سوال ہے تو، اس سلسلے میں ریاستی حکومت کو فیصلہ لینا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined