
ہندوستانی صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کے روز سونے کی قیمت میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو ملی جبکہ چاندی کی قیمت میں اچھال آیا ہے۔ اس طرح سونے کی قیمت اب ایک لاکھ 23 ہزار روپئے فی 10 گرام سے زیادہ ہے، وہیں چاندی کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپئے فی کلوگرام سے کچھ زیادہ ہے۔
Published: undefined
انڈین بلین اینڈ جویلر ایسوسی ایشن (آئی بی جے اے) کے مطابق گزشتہ کاروباری دن جمعہ کو یعنی 21 نومبر کی شام کو 916 خالص یعنی 22 کیرٹ سونے کی قیمت 112802 روپئے فی 10 گرام تھی جو آج 24 نومبر کی صبح گراوٹ کے ساتھ 112720 روپئے آگئی۔ اسی طرح خالص کی بنیاد پر سونا سستا ہوا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انڈین بلین اینڈ جویلر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری قیمتوں سے الگ الگ پیوریٹی کے سونے کے اسٹینڈرڈ ریٹ کی جانکاری ملتی ہے۔ یہ سبھی ریٹ ٹیکس اور میکنگ چارج کے پہلے کے ہیں۔ آئی بی جے اے کی جانب سے جاری کی گئی شرح پورے ملک میں تسلیم کی جاتی ہے لیکن اس کی قیمتوں میں جی ایس ٹی شامل نہیں ہوتی ہے۔
Published: undefined
آئی بی جے اے کے مطابق جمعہ کے روز صبح کے مقابلے شام کے وقت سونے کی قیمت میں اضافہ درج کیا گیا تھا جبکہ چاندی کی شرح میں گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ وہیں 999 خالص والے 24 کیرٹ سونے کی شرح صبح کے وقت 122149 روپئے تھی جو شام کے وقت 123146 روپئے فی 10 گرام تک پہنچ گئی تھی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 151375 سے کم ہو کر 151129 روپئے فی کلو تک آگئی تھی۔ بتا دیں کہ زیورات خریدتے وقت سونے یا چاندی کی شرح ٹیکس سمیت ہونے کی وجہ سے زیادہ ہوتی ہے۔
Published: undefined