پنجی: کانگریس نے پیر کے روز اپنی گوا یونٹ ازسرنو تشکیل دے کر گریش چڈنکر کو ریاستی پارٹی کا صدر اور دیگھمبر کامت کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنائے رکھنے کی تجویز کو منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے فوری طور پر الیکسو سیکویرا کو گوا کانگریس کارگذار صدر مقرر کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ’’کانگریس صدر نے گریش چڈنکر کو گوا کانگریس کا صدر اور دیگھمبر کامت کو گوا کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر برقرار رکھنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔‘‘
Published: undefined
الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے کر سابق وزیر اعلیٰ لوئزنہو فلیریو کو چیرمین اور ایم کے شیخ کو کنوینر بنایا گیا ہے۔ رکن اسمبلی ریجینالڈو لورینکو کو تشہیری کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے جبکہ سنگیتا پرب کو شریک چیئرمین بنایا گیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ فرانسسکو سردینہا کو فنانس کمیٹی کا چیئرمین اور ڈاکٹر پرمود سالگاؤکر کو اس کا چیرمین بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined