قومی خبریں

بہار میں ہلاکتوں کا سلسلہ، برہم گری راج اپنی ہی حکومت پر حملہ آور!

بہار میں نظم و نسق کی بدترین صورت حال پر مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ ’’بہار کی حکومت میں ہم بھی شراکت دار ہیں، لہذا، سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ ہم اس پر کیا بولیں!‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مرکزی وزیر اور بی جے پی رہنما گری راج سنگھ نے بہار میں نظم و نسق کی بدرین ہو چکی صورتحال کے حوالہ سے اپنی ہی سیاسی جماعت کو پس و پیش میں ڈال دیا ہے۔ منگل کے روز بہار میں بڑھتے ہوئے جرائم کے واقعات پر انہوں نے مخلوط حکومت چلا رہی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کو نشانہ بنایا۔

Published: 29 Oct 2019, 6:18 PM IST

بیگو سرائے سے رکن پارلیمنٹ گری راج نے منگل کے روز نظم و نسق پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کیا، ’’بیگوسرائے میں جرائم عروج پر ہیں۔ صورت حال یہ ہے کہ جب تک میں مقتول کے متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کرتا ہوں، اتنے میں ایک اور قتل ہو جاتا ہے! انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کو گولی مار دی گئی ہے، جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میں نے بجل پورہ، تیگھڑا میں سوجیت کے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی۔ اس طرح سے نہیں چلے گا، میں سینئر پولس افسران سے بات کروں گا۔‘‘

Published: 29 Oct 2019, 6:18 PM IST

ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر گری راج سنگھ نے ریاست کے امن و امان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ، ’’میں حکمران جماعت سے ہوں، کیاں کہوں کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے۔ گری راج نے اس دوران متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔

Published: 29 Oct 2019, 6:18 PM IST

بی جے پی کے ایک شعلہ بیان رہنما سمجھے جانے الے گری یراج نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ، ’’مچہا، بیگوسرائے میں ہونے والے قتل نے بیگو سرائے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کنبہ سے مل کر انہیں تسلی دی اور خاندان کے باقی افراد کو پولس سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد گری راج سنگھ نے بیگوسرا ئے کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور نظم و نسق کی صرت حال کو بہتر بنانے کے لیے غور خوض کیا۔

غورطلب ہے کہ دیوالی کی رات سِنگھول تھانہ علاقہ میں جرائم پیشہ افراد نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Published: 29 Oct 2019, 6:18 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Oct 2019, 6:18 PM IST