
پٹائی، علامتی تصویر آئی اے این ایس
قومی راجدھانی سے ملحق اترپردیش کے غازی آباد میں مودی نگر تھانہ علاقے کے ایک ریسٹورنٹ میں کچھ لوگوں نے ایک عاشق جوڑے کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں وائرل ہوئے تقریباً ڈیڑھ منٹ کے ویڈیو میں ہجوم نے کمرے کا دروازہ کھلوا کرلڑکی کو باہر نکالا اوراس کے ساتھ موجود نوجوان کو بری طرح مارا۔ اسی دوران مشتعل لوگوں نے نوجوان کا نام پوچھتے ہوئے اس پر تھپڑوں کی بارش بھی کی۔ یہ واقعہ کچھ دن پرانا بتایا جارہا ہے جس پر پولیس نے اب نوٹس لیا ہے۔
Published: undefined
وائرل ویڈیو میں صاف طور پر ریسٹورنٹ کے اندرایک بڑی بھیڑ جمع دکھائی دے رہی ہے۔ جیسے ہی کمرے کا دروازہ کھلتا ہے، ایک لڑکی باہر نکلتی ہے جسے لوگ واپس اندر بھیج دیتے ہیں۔ اس کے بعد اس کے ساتھ کھڑے نوجوان کو گھیر کر بری طرح زدو کوب کیا جاتا ہے۔ نوجوان سے بار بار اس کا نام پوچھا جاتا ہے اور نام نہ بتانے پراس کی پٹائی کی جاتی ہے۔ تقریباً 90 سیکنڈ کے اس ویڈیو نے آن لائن بحث چھیڑ دی ہے۔ اس ویڈیو میں متاثرہ لڑکا بار بار یہ بھی کہتا ہے کہ اس کا نام ’لکشیہ‘ ہے اور وہ ہندو ہے۔
Published: undefined
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے۔ ایک طرف جہاں کچھ لوگ جوڑے کی حرکت کو غلط بتا رہے ہیں وہیں لوگوں کی بڑی تعداد عاشق جوڑے کی ’حمایت‘ کرتی نظرآرہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کسی کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنا اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر مار پیٹ کرنا پوری طرح غلط ہے۔ لڑکی کی رازداری کو عام کرنے پربھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ لوگوں نے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں علاقائی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اے سی پی مودی نگر امیت سکسینہ نے بتایا کہ یہ ویڈیو ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو کچھ روز پرانا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور ذمہ داروں کی شناخت کرکے ضروری قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined