قومی خبریں

گینگسٹر جیوا کی بیوہ سپریم کورٹ پہنچی، درخواست پر جمعہ کو ہوگی سماعت

جسٹس بوس کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے اگر انہیں (پائل) آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجیو مہیشوری عرف جیوا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سنجیو مہیشوری عرف جیوا، تصویر آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ لکھنؤ کی عدالت کے احاطے میں مارے گئے مظفر نگر کے خوفناک گینگسٹر سنجیو مہیشوری عرف جیوا کی بیوہ پائل کی اس عرضی پر جمعہ کو غور کرے گی، جس میں اس نے اپنے شوہر کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کے دوران اپنی گرفتاری پر ایک دن کی روک لگانے کی درخواست کی ہے۔ جسٹس انیرودھ بوس اور راجیش بندل کی تعطیلاتی بنچ نے پائل کی درخواست کی جلد سماعت کی اجازت دی اور کہا کہ وہ جمعہ کو اس معاملے پر غور کرے گی۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل کو اس کے شوہر کی موت کی حقیقت ریکارڈ پر لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ اخبار اور ٹی وی رپورٹس پر بھروسہ نہیں کر سکتی۔ یہ معاملہ درخواست گزار کے وکیل نے بنچ کے سامنے خصوصی ذکر کے دوران اٹھایا۔

Published: undefined

جسٹس بوس کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل گریما پرساد نے کہا کہ ریاستی حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے اگر انہیں (پائل) آخری رسومات اور دیگر رسومات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد جمعہ کو مزید غور کے لیے معاملہ درج فہرست کرنے پر اتفاق کیا۔

Published: undefined

گینگسٹر لیڈر مختار انصاری کے قریبی مانے جانے والے جیوا کا بدھ کی شام لکھنؤ عدالت کے احاطے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پائل کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے، اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کی آخری رسومات میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ پائل نے پہلے ہی الہ آباد ہائی کورٹ کے 30 مئی کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے خصوصی چھٹی کی درخواست (اسپیشل لیو پٹیشن) دائر کی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی گزار پر عائد گینگسٹر ایکٹ کو منسوخ کرنے کے لیے ان کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined