قومی خبریں

روس پر پابندی عائدکرنے کے حوالے سے جی-7 ممالک برطانیہ کی پیروی کریں گے: رشی سنک

یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی-7 سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ یورپی یونین بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رشی سنک، تصویر آئی اے این ایس
رشی سنک، تصویر آئی اے این ایس 

ماسکو: برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ گروپ آف سیون (جی- 7) روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے میں برطانیہ کی پہل کی پیروی کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ رشی سنک نے جمعہ کو روس سے ہیروں کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ برطانوی پابندیوں میں ہیروں کی برآمدی منڈی پر 4 ارب ڈالر کی سیز بھی شامل ہے۔ دریں اثنا، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی-7 سربراہی اجلاس سے قبل کہا کہ یورپی یونین بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Published: undefined

رشی سنک نے جمعہ کے روز اسکائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ "ہم اپنے اتحادیوں سے بات کر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ دوسرے ممالک بھی ویسا ہی کریں گے جیسا کہ برطانیہ نے گزشتہ سال روس کے ساتھ کیا ہے۔ چاہے وہ یوکرین کو وسائل فراہم کرنے کی بات ہو یا روس کے خلاف پابندیوں کی۔ ہم نے دوسرے ممالک کو ہمارے ساتھ شراکت دار ہوتے دیکھا ہے۔ بالآخر پابندیاں اس وقت زیادہ موثر ہوتی ہیں جب وہ مربوط طریقے سے کی جائیں اور مجھے امید ہے کہ ہم یہاں بھی ایسا ہی دیکھیں گے۔"

Published: undefined

اینٹورپ ورلڈ ڈائمنڈ سینٹر (اے ڈبلیو ڈی سی) کے ترجمان ٹام نیس نے جمعہ کو کہا کہ جی 7 کے ذریعہ روسی ہیروں پر پابندی عائد کرنے سے لندن میں ہیروں کی تجارت پر نہ ہونے کے برابر اثر پڑے گا، لیکن بیلجیئم کے شہر اینٹورپ کی مارکیٹ کو سخت نقصان پہنچے گا۔ قابل ذکر ہے کہ جی 7 چوٹی کانفرنس 19 سے 21 مئی تک ہیروشیما میں منعقد ہو رہی ہے اور اس میں اہم مسائل یوکرین تنازع، اقتصادی سلامتی، سبز سرمایہ کاری اور ہند-بحرالکاہل خطے کی ترقی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined