قومی خبریں

دہلی سے پٹنہ تک چھٹھ تہوار کی رونق، ورَت رکھنے والوں نے غروب ہوتے سورجھ کو دیا ’اَرگھیہ‘

اس بار 27 اکتوبر کو سورج کے غروب ہونے کا وقت شام 4 بج کر 50 منٹ سے لے کر شام 5 بج کر 51 منٹ تک رہا۔ اس دوران بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی سمیت کئی مقامات پر ورَت رکھنے والوں نے پوجا کی۔

<div class="paragraphs"><p>چھٹھ تہوار کے پیش نظر غروب ہوتے سورج کو ’اَرگھیہ‘ دیتی ہوئیں خواتین، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>

چھٹھ تہوار کے پیش نظر غروب ہوتے سورج کو ’اَرگھیہ‘ دیتی ہوئیں خواتین، تصویر قومی آواز/ویپن

 

ہندو طبقہ میں ’چھٹھ‘ تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، اور اس کی رونق آج دہلی سے لے کر پٹنہ تک میں دیکھنے کو ملی۔ آج ’چھٹھ پوجا‘ کے تیسرے دن غروب ہوتے سورج کو ’سندھیا ارگھیہ‘ (شام کی پوجا) دینے کے ساتھ ہی تیسرے دن کی پوجا کا اختتام ہو گیا۔ مذہبی عقیدے کے مطابق چھٹھ کے تیسرے دن غروب سورج کو ’اَرگھیہ‘ دینے کی روایت ہے۔ یہ پوجا اور ورَت (روزہ) بنیادی طور پر اولاد کی خوشی اور خاندان کی بھلائی کی نیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ شام کے وقت ’سندھیا اَرگھیہ‘ دینے کے بعد روزہ دار خواتین ویدک ’ورَت کتھا‘ (ورَت کی کہانی) کا پاٹھ بھی کرتی ہیں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ ’سندھیا ارگھیہ‘ دینے کے بعد ’ورَت کتھا‘ پڑھنا نہایت ضروری ہے۔

Published: undefined

چھٹھ پوجا، تصویر قومی آواز/ویپن

بہرحال، چھٹھ تہوار کی شروعات ’نہائے-کھائے‘ سے ہوتی ہے۔ دوسرے دن ’کَرھنا‘، تیسرے دن ’سندھیا اَرگھیہ‘، اور چوتھے دن طلوع ہوتے سورج کو ’اَرگھیہ‘ دینے کے بعد اس ورَت کا اختتام ہوتا ہے۔ اس بار 27 اکتوبر کو سورج کے غروب ہونے کا وقت شام 4 بج کر 50 منٹ سے لے کر شام 5 بج کر 51 منٹ تک رہا۔ اس دوران بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور دہلی سمیت کئی مقامات پر ورَت رکھنے والوں نے غروب ہوتے سورج کو ’ارگھیہ‘ دیا اور اپنی پوجا مکمل کی۔ تاہم مختلف شہروں میں سندھیہ ارگھیہ دینے کا وقت مختلف رہا۔

Published: undefined

چھٹھ پوجا، تصویر قومی آواز/ویپن

4 دنوں تک جاری رہنے والے چھٹھ میں پاکیزگی اور سخت اصولوں کی پابندی کی جاتی ہے۔ مذہبی عقیدے کے مطابق چھٹھ کے ورَت کو کرنے سے اولاد سے متعلق تمام مشکلات دور ہوتی ہیں اور خوشی و نیک بختی حاصل ہوتی ہے۔ چھٹھ پوجا کے 2 اہم دن ’سندھیہ ارگھیہ‘ (غروبِ آفتاب کا اَرگھیہ) اور ’اوشا ارگھیہ‘ (طلوعِ آفتاب کا ارگھیہ) مانے جاتے ہیں۔ ’سندھیا ارگھیہ‘ دینے کے بعد اب اگلے دن یعنی 28 اکتوبر کو ’اوشا ارگھیہ‘ دیا جائے گا۔28 اکتوبر کو سورج طلوع ہونے کا وقت صبح 6 بج کر 30 منٹ ہے۔ جن لوگوں نے 36 گھنٹے کا ’نرجلا ورَت‘ (بغیر پانی کے روزہ) رکھا ہے، وہ سبھی کل طلوع ہوتے سورج کو ’اَرگھیہ‘ دیں گے۔ طلوعِ آفتاب کو ’ارگھیہ‘ دینے کے ساتھ ہی چھٹھ تہوار کا اختتام ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined