قومی خبریں

کورونا وائرس کے 1.69 لاکھ نئے کیسز

اس دوران 761 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،70،066 ہوگئی ہے ۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اورپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یعنی اتوار کے روز 1.69 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے سے کل معاملے 1.35 کروڑ سے زائد ہوچکے ہیں۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST

مختلف ریاستوں سے اتوار دیر رات موصولہ اعداد کے شمار کے مطابق ملک میں 1,57,028 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد ایک کروڑ35 لاکھ 12 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ اس دوران 68748 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد 1,21,47,081 مریض اس بیماری سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST

اسی مدت کے دوران ، فعال معاملات 81،769 کے اضافے سے 11،89،856 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 761 مریضوں کی اموات کے ساتھ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،70،066 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ری کووری کی شرح 89.89 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح بڑھ کر 8.80 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.25 فیصد ہوگئی ہے۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST

ادھر ریاست کیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 4،200 سے بڑھ کر 44،000 کو عبور کرگئی۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے جانے والے فعال معاملوں کی کل تعداد پورے ملک میں چوتھے نمبر قائم کرناٹک کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر موجود کرناٹک میں 69 ہزار سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کے 6،986 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 11،67،191 ہوگئی اور 2،358 افراد کی صحت یابی سے اس وائرس سے نجات پانے والے افراد کی کل تعداد 11،17،700 ہوگئی ۔ اسی عرصے میں مزید 16 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 4،784 ہوگئی ہے۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Apr 2021, 7:40 AM IST