قومی خبریں

دہلی میں کورونا کے 25 ہزار سے زیادہ نئے معاملے ، 161 اموات

دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 8،53،460 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12،121 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ جاری ہے اور 25 ہزار سے زیادہ نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں اور 161 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ فعال معاملے 74،941 سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

اس عرصے کے دوران دہلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 8،53،460 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 12،121 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کو مثبت شرح 24.56 فیصد ریکارڈ کی گئی جو اتوار کو بڑھ کر 29.74 ہوگئی۔

Published: undefined

گذشتہ روز 85،620 افراد کا ٹسٹ کیا گیا تھا جبکہ اس عرصے کے دوران 20،159 صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک مجموعی طور سے 7،66،398 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 13،259 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان 67،448 افراد کو ٹیکے لگائے ہیں۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور سے 25،65،918 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined