قومی خبریں

ویکسین کی دہلی میں تو ضرورت نہیں! کورونا کے پیر کو صرف 384 نئے معاملے اور12 اموات

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10597 تک پہنچ گئی ہے۔ راجدھانی میں اموات کی شرح 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

کورونا ویکسین کی خبر کیا آنا شروع ہوئی دہلی سے کورونا نے دبے پاؤں جانا شروع کر دیا ۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق کل صرف 384 نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد دہلی میں متاثرین کی کل تعداد 627256 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 727 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 611970 ہوگئی۔ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے جو اب 4600 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ راحت کی ایک اور بات یہ ہے کہ راجدھانی میں مریضوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 97.56 فیصد پہنچ گئی ہے جو قومی اوسط 96.19 فیصد سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

دلی میں پیر کو سرگر معاملے مزید 355 کم ہوکر اب 4689 رہ گئے ہیں۔ راجدھانی میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے سرگرم معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس دوران 12 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10597 تک پہنچ گئی ہے۔ راجدھانی میں اموات کی شرح 1.69 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دلی چوتھے مقام پر ہے۔

Published: undefined

راجدھانی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50288 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 89.3 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہر دس لاکھ آبادی پر جانچ کی اوسط 469831 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined