قومی خبریں

دہلی میں کورونا انفیکشن کا گراف گرا، نئے معاملات محض 255، 23اموات

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72,751لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جن میں سے 72,946کی رپورٹ منفی آئی اور باقی 255کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے گراف میں گراوٹ آئی ہے جبکہ کورونا کے نئے معاملوں میں پرسوں کے مقابلہ کل معمولی اضافہ درج ہوا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں محض 255نئے معاملے سامنے آئے اور مزید 23مریضوں کی مو ت ہوئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72,751لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی جن میں سے 72,946کی رپورٹ منفی آئی اور باقی 255کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ یہاں اب تک 2.02کروڑ لوگوں کا کورونا ٹیسٹ ہوچکا ہے۔ نئے معاملات کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 14لاکھ 31ہزار 139 ہوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 24,823ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 376مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ملاکر یہاں اب تک 14لاکھ 2ہزار 850لوگ اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ دہلی میں ابھی 3466فعال معاملے ہیں اور پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 6782ہے۔

Published: undefined

راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 83,286لوگوں کووڈ۔19ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں 54,928کو پہلی اور 28,358کو دوسری خوراک دی گئی۔ اب تک یہاں 60لاکھ 72ہزار 572لوگوں کو وڈ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا کی صورتحال کنٹرول میں ہونے کے بعد اب معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے راجدھانی میں آج سے مزیدچیزیں کھولنے کااعلان کیا ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined