قومی خبریں

جے شاہ کا پی ایس بن کر مزے کر رہا تھا ٹھگ، پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا

ہریدوار سے دھوکہ دہی کا ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ایک ٹھگ  کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ ٹھگ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا پی ایس بن کر مزے کر رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اتراکھنڈ کے ہریدوار سے دھوکہ دہی کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک دھوکے باز نے اپنی دھوکہ دہی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ ٹھگ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا پی ایس  بن کر مزے کر رہا تھا۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق اس دھوکہ باز سے بی سی سی آئی کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے خود ہی اس ہائی پروفائل فراڈ کیس کی جانکاری دی۔ ملزم کی شناخت امریندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

ملزم بی سی سی آئی کے سابق سکریٹری اور موجودہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کا پرسنل سیکرٹری (پی ایس) ظاہر کر کے ہریدوار کے ایک ہوٹل میں پچھلے کچھ دنوں سے مزے کر رہا تھا۔ ملزم امریندر پنجاب کے فیروز پور کا رہنے والا ہے۔ ملزم دھوکہ دہی سے ہوٹل میں قیام اور دیگر سہولیات سے لطف اندوز ہو رہا تھا۔

Published: undefined

رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ملزم کے پاس سے ایک جعلی بی سی سی آئی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ کارڈ میں جئے شاہ اور امریندر کی تصویریں بھی تھیں۔ ملزم ہوٹل میں کئی غیر قانونی مطالبات کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ وہ مشکوک ملاقاتیں بھی کر رہے تھے۔ ہوٹل کے عملے کو ملزم پر شک ہو گیا۔ اس کے بعد پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔ پولیس کی تفتیش کے بعد یہ شخص دھوکہ باز نکلا۔

Published: undefined

پولیس نے اطلاع دی کہ ملزم امریندر سنگھ، جو آئی سی سی چیئرمین کا پی ایس ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ہریدوار کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، کو کھڑکھڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہوٹل کے ریسپشنسٹ وشال پوکھریال نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم امریندر کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا ملزم کا کوئی سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ ہے یا نہیں۔ فی الحال پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined