قومی خبریں

ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں اور مہاجروں کے بچوں کے لئے چار میڈیکل سیٹیں مختص: جموں وکشمیر حکومت

ان 4 سیٹوں کو جن کالجوں میں ایک ایک سیٹ الاٹ کی گئی ہے ان میں نالندہ میڈیکل کالج پٹنہ بہار، گورنمنٹ میڈیکل کالج چندی گڑھ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج نئی دہلی اور ایس ایم ایس میڈیکل کالج جے پور شامل ہیں۔

کشمیری طلبا کی فائل تصویر / Getty Images
کشمیری طلبا کی فائل تصویر / Getty Images 

سری نگر: مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں اور مسلم و غیر مسلم مہاجروں کے بچوں کے لئے سینٹرل پول میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی چار سیٹیں مخصوص رکھی ہیں۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود (محکمہ صحت و خاندانی بہبود) نئی دہلی کی طرف سے الاٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد جموں وکشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرانس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) نے نیٹ یوجی 2022 کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

Published: undefined

ان چار سیٹوں کو جن کالجوں میں ایک ایک سیٹ الاٹ کی گئی ہے ان میں نالندہ میڈیکل کالج پٹنہ بہار، گورنمنٹ میڈیکل کالج چندی گڑھ، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج نئی دہلی اور ایس ایم ایس میڈیکل کالج جے پور شامل ہیں۔

Published: undefined

پی او پی ای ای کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیٹوں کی نامزدگی کے لئے جو امیدوار اہل ہیں ان میں وہ بچے جن کے والد یا گھر کا کوئی فرد ملی ٹنسی کارروائیوں میں جان بحق ہوا ہو یا ان بے گناہ افراد کے بچے جو فائرنگ کے تبادلے یا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں جان بحق ہوئے ہوں۔

Published: undefined

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے اشخاص کے بچے بھی سیٹوں کی نامزدگی کے اہل ہیں جن کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خاص کر ملی ٹنسی سے متعلق کارروائیوں کے دوران خطرات لاحق ہوں، نیز ملی ٹنٹ تنظیموں کی ہٹ لسٹ میں درج لوگوں کے بچوں کو اضافی ویٹیج دی جائے گی۔

Published: undefined

تیسرے زمرے میں ان مسلم یا غیر مسلموں کے بچے آتے ہیں جنہوں نے موجودہ حالات کی وجہ سے کشمیر سے نقل مکانی کی ہو اور اس کی وجہ سے وہ روزی روٹی کے وسیلے جیسے تجارت یا دوسرے املاک سے محروم ہوئے ہوں۔ اہل امیداروں سے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2022 قرار دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined