قومی خبریں

سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برسی، راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے خراج عقیدت پیش کیا

ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا اور آج ان کی برسی کے موقع پر ملک کے عوام انہیں یاد کر رہے ہیں، متعدد لیڈران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو / Getty Images
ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو / Getty Images 

نئی دہلی: ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا اور آج ان کی برسی کے موقع پر ملک کے عوام انہیں یاد کر رہے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈران نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آنجہانی وزیر اعظم کے قول کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ’’برائی بے قابو ہوتی ہے، اگر آپ اسے برداشت کرتے ہیں تو، یہ سارے نظام کو زہریلا بنا دیتا ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی کا موقع ان کے اس قول کو یاد کرنے کا دن ہے۔‘‘

Published: undefined

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی جواہر لال نہرو کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو جی کی برسی کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پیدائش 14 نومبر 1889 کو الہ آباد میں ہوئی تھی۔ آزادی کی جنگ میں حصہ لینے کے بعد جب ملک انگریزوں سے آزاد ہوا تو وہ وزیر اعظم بنے اور پھر اس کے بعد عام انتخابات میں بھی وہی وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ سال 1964 میں انہوں نے 74 سال کی عمر میں علالت کے بعد وفات پائی۔ 15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہونے کے بعد سے وہ لگاتار 17 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ سب سے زیادہ وقت تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے کا ریکارڈ بھی انہیں کے نام درج ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو