قومی خبریں

پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ملی کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کی ناتن کی لاش

بی ایس یدی یورپا کی پوتی سوندریہ پیشے سے ڈاکٹر تھیں اور سنٹرل بنگلورو واقع اپنے فلیٹ میں رہتی تھیں، سوندریہ کا ایک چار سال کا بچہ بھی ہے۔

یدی یورپا، تصویر یو این  آئی
یدی یورپا، تصویر یو این آئی HVN

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا کی ناتن سوندریہ کی لاش بنگلورو کے ایک اپارٹمنٹ میں پھانسی کے پھندے سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ 30 سالہ سوندریہ نے خودکشی کی ہے یا پھر وہ کسی سازش کا نشانہ بنی ہے، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی معلوم نہیں چل سکا ہے۔ بی ایس یدی یورپا کے دفتر سے ایک بیان ضرور جاری ہوا ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ بورنگ اور لیڈی کرژن اسپتال میں سوندریہ کا پوسٹ مارٹم عمل میں آیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سوندریہ کو پھانسی کے پھندے سے جھولتے دیکھا گیا تو انھیں فوراً پھندے سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرس نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ سوندریہ پیشے سے ڈاکٹر تھیں اور سنٹرل بنگلورو واقع اپنے فلیٹ میں رہتی تھیں۔ سوندریہ کا ایک چار سال کا بچہ بھی ہے۔ بہرحال، پولیس نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور اس تعلق سے جانچ شروع کر دی ہے۔ پولس کا کہنا ہے کہ یدی یورپا کی دوسری بیٹی پدماوتی کی بیٹی سوندریہ کی لاش جمعہ کی صبح برآمد ہوئی۔ سوندریہ کی شادی 2018 میں نیرج سے ہوئی تھی اور وہ بھی ڈاکٹر ہیں۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حادثہ کا پتہ اس وقت چلا جب گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون نے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ خاتون نے سوندریہ کے شوہر ڈاکٹر نیرج کو مطلع کیا۔ نیرج نے بھی سوندریہ کو فون کیا لیکن جب کوئی جواب نہیں ملا تو کچھ لوگوں کی مدد سے گھر کا دروازہ توڑا گیا۔ لوگوں نے دیکھا کہ وہاں سوندریہ پھندے سے لٹکی ہوئی ہے۔ بہرحال، بورنگ اسپتال کے فورنسک محکمہ کے صدر ڈاکٹر ستیش کا کہنا ہے کہ سوندریہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے اور جلد ہی رپورٹ سونپا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined