قومی خبریں

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ چمپئی سورین کی طبیعت بگڑی، جمشیدپور واقع اسپتال میں داخل

چمپئی سورین نے ’ایکس‘ پر جانکاری دی کہ صحت سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے آج صبح انھیں ٹاٹا مین ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسپتال میں زیر علاج چمپئی سورین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ChampaiSoren">@ChampaiSoren</a></p></div>

اسپتال میں زیر علاج چمپئی سورین، تصویر @ChampaiSoren

 

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور سرائے کیلا سے بی جے پی رکن اسمبلی چمپئی سورین کی طبیعت جمعہ کے روز اچانک بگڑ گئی۔ اس کے بعد انھیں جمشید پور واقع ٹی ایم ایچ (ٹاٹا مین ہاسپیٹل) میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال ان کی طبیعت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ ماہر ڈاکٹرس کی ٹیم چمپئی سورین کی صحت پر نظر رھے ہوئی ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کے روز ہائی بلڈ پریشر اور دست سے جڑی پریشانیوں کے بعد چمپئی سورین ہاسپیٹل پہنچے۔ ابتدائی جانچ اور علاج کے بعد ان کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔ شام میں ایک بار پھر ان کی صحت سے متعلق جانچ کی بات کہی گئی، جس کے بعد بلیٹن جاری کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

چمپئی سورین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی طبیعت کے بارے میں عوام کو جانکاری دی۔ انھوں نے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’صحت سے متعلق پیچیدگیوں کے سبب آج صبح مجھے ٹاٹا مین ہاسپیٹل (جمشیدپور) میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ امید کرتا ہوں بہت جلد مکمل طور پر صحت یاب ہو کر آپ سبھی کے درمیان واپس آؤں گا۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی کے جھارکھنڈ پردیش صدر بابولال مرانڈی نے چمپئی سورین کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’ایشور سے آپ کی بہتر صحت کے لیے دعا کرتا ہوں۔ آپ جلد از جلد صحت مند ہو کر پھر سے عوامی خدمت کی راہ پر چلیں، ایسی خواہش ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined