قومی خبریں

ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا کی کسان لیدران کے ساتھ میٹنگ، ایم ایس پی پر تبادلہ خیال

بھوپندر سنگھ ہڈا کی دہلی واقعہ رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اکھلیش پرساد سنگھ، بھارتیہ کسان یونین کے لیدر راکیش ٹکیت، یودھویر سنگھ اور دیگر کسان لیڈران موجود رہے

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے ہفتہ کے روز زرعی امور پر تبادلہ خیال کے لئے کسان لیڈران کا اجلاس طلب کیا۔ ہڈا کی دہلی واقعہ رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے اس اجلاس میں اکھلیش پرساد سنگھ، بھارتیہ کسان یونین کے لیدر راکیش ٹکیت، یودھویر سنگھ اور دیگر کسان لیڈران موجود رہے۔

Published: undefined

بھوپندر ہڈا نے اس سے قبل پیر کے روز ایک اور اجلاس طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے زراعت سے متعلق امور پر پارٹی لیڈران سے گفت و شنید کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے غور و خوض کے لئے ’چِنتن شیور‘ میں کسانوں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے اس کمیٹی میں ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر ہڈا، چھتیس گڑھ کے سینئر لیڈر سی ایس دیو سنگھ، دہلی کے انچارج شکتی سنگھ گوہل، نانا پٹولے، پرتاپ سنگھ باجوہ، اکھلیش پرتاپ سنگھ، اجے سنگھ للو، ارون یادو اور گیتا کور کو شامل کیا گیا ہے۔ ہڈا کمیٹی کی صدارت کر رہے ہیں۔

Published: undefined

تصویر ٹوئٹر

دراصل، کانگریس نے 9 مئی کو دہلی ہیڈکوارٹر پر ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر 'چنتن شیویر' کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی شیور سے قبل زراعت، سیاسی، اقتصادی، سماجی تفویض اختیارات، تنظیمی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مسائل پر بات چیت کے لیے بنائی گئی کمیٹیاں کانگریس صدر کے سامنے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کریں گی۔

Published: undefined

کمیٹیوں کو کیمپ میں سیاسی تجویز پر خصوصی رپورٹ تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس رپورٹ پر بات کرنے کے لیے بھوپندر سنگھ ہڈا نے ہفتہ کے روز دوسرے دور کی میٹنگ کی جس میں غیر کانگریسی کسان لیڈروں سے بھی ان کی رائے لی گئی۔ راکیش ٹکیت نے منسوخ شدہ زرعی قوانین کے خلاف طویل عرصے تک کسانوں کی تحریک کی قیادت کی تھی۔ فی الحال، ان کی طرف سے کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے کسانوں سے کیے گئے وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

اجلاس کے بعد ہڈا نے کہا، کسان پنجاب، تمل ناڈو، کرناٹک اور اتراکھنڈ سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس پی کے حوالے سے سی-2 فارمولے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایم ایس پی پر بل لانا چاہئے، اگر کوئی اس سے کم قیمت پر فصل خریدتا ہے تو سزا کا التزام ہونا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined